کتاب 38: باب {أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُمْ مَثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ مَسَّتْهُمُ الْبَأْسَاءُ وَالضَّرَّاءُ} إِلَى {قَرِيبٌ}
صحیح بخاری
صحیح بخاری 4524
ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں بتایا۔ ابن جریج سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے ابن ابی ملیکہ سے سنا، کہتے تھے: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے (سورۂ یوسف کی اس آیت کو یوں) پڑھا: حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا۔ (یعنی كُذِبُوْا کی دال کو) مخفف کرکے اور اس آیت کے وہی معنی کئے جو اس آیت کے ہیں: حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللَّهِ أَلاَ إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ۔ پھر میں عروہ بن زبیر سے ملا اور ان سے یہ ذکر کیا۔
صحیح بخاری 4525
عروہ نے کہا: حضرت عائشہؓ فرماتی تھیں: معاذ اللہ، اللہ کی قسم! اللہ نے اپنے رسول سے کبھی کوئی وعدہ نہیں کیا کہ آپؐ کو یقین ہوتا کہ وہ آپؐ کے فوت ہونے سے پہلے ضرور پورا ہو کر رہے گا۔ بلکہ رسولوں کی آزمائش ہمیشہ ہوتی رہی، یہاں تک کہ وہ ڈرے کہ وہ جو اُن کے ساتھ ہیں کہیں اُن کو جھوٹا نہ سمجھیں اور (حضرت عائشہؓ ) اس آیت کو یوں پڑھتی تھیں: وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِّبُوا ذال کی تشدید سے۔