کتاب 43: باب {وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ} مُطِيعِينَ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 4534
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ شُبَيْلٍ عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ كُنَّا نَتَكَلَّمُ فِي الصَّلاَةِ يُكَلِّمُ أَحَدُنَا أَخَاهُ فِي حَاجَتِهِ حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ {حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ} فَأُمِرْنَا بِالسُّكُوتِ.
مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ يحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل بن ابی خالد سے، اسماعیل نے حارث بن شُبَیْل سے، حارث نے ابوعمرو (سعد بن إیاس) شیبانی سے، انہوں نے حضرت زید بن ارقمؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم نماز میں باتیں کیا کرتے تھے۔ ہم میں سے کوئی اپنے بھائی سے اپنی ضرورت کے بارے میں بات کر لیا کرتا تھا۔ آخر یہ آیت نازل ہوئی: تم (تمام) نمازوں کا اور (خصوصاً) درمیانی نماز کا پورا خیال رکھو اور اللہ کے فرمانبردار ہو کر کھڑے ہو جاؤ۔ تب ہمیں خاموشی کا حکم دیا گیا۔
10 von 10 heute frei