کتاب 44: باب قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ ‏{‏فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالاً أَوْ رُكْبَانًا فَإِذَا أَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَمَا عَلَّمَكُمْ مَا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4535

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ كَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْ صَلاَةِ الْخَوْفِ قَالَ يَتَقَدَّمُ الإِمَامُ وَطَائِفَةٌ مِنَ النَّاسِ فَيُصَلِّي بِهِمِ الإِمَامُ رَكْعَةً وَتَكُونُ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْعَدُوِّ لَمْ يُصَلُّوا فَإِذَا صَلَّوُا الَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً اسْتَأْخَرُوا مَكَانَ الَّذِينَ لَمْ يُصَلُّوا وَلاَ يُسَلِّمُونَ وَيَتَقَدَّمُ الَّذِينَ لَمْ يُصَلُّوا فَيُصَلُّونَ مَعَهُ رَكْعَةً ثُمَّ يَنْصَرِفُ الإِمَامُ وَقَدْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَيَقُومُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ فَيُصَلُّونَ لأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً بَعْدَ أَنْ يَنْصَرِفَ الإِمَامُ فَيَكُونُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ قَدْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَإِنْ كَانَ خَوْفٌ هُوَ أَشَدَّ مِنْ ذَلِكَ صَلَّوْا رِجَالاً قِيَامًا عَلَى أَقْدَامِهِمْ أَوْ رُكْبَانًا مُسْتَقْبِلِي الْقِبْلَةِ أَوْ غَيْرَ مُسْتَقْبِلِيهَا. قَالَ مَالِكٌ قَالَ نَافِعٌ لاَ أُرَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ذَكَرَ ذَلِكَ إِلاَّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے روایت کی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے جب نماز خوف سے متعلق پوچھا جاتا تو کہتے امام آگے ہو اور کچھ لوگ (اس کے پیچھے ہوں) اور امام ان کو ایک رکعت پڑھائے اور ان میں سے کچھ لوگ ان کے اور دشمنوں کے درمیان رہیں، وہ نماز نہ پڑھیں۔ وہ لوگ جو امام کے ساتھ ہیں جب ایک رکعت پڑھ لیں تو وہ ہٹ کر ان لوگوں کی جگہ آجائیں جنہوں نے نماز نہیں پڑھی اور سلام نہ پھیریں اور جن لوگوں نے نماز نہیں پڑھی وہ آگے بڑھیں اور امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھیں۔ پھر امام نماز سے فارغ ہوجائے اور وہ دو رکعتیں پڑھ چکا ہوگا۔ تو ان دو گروہوں میں سے ہر ایک کھڑا ہو کر اپنے طور پر امام کے فارغ ہونے کے بعد ایک ایک رکعت پڑھ لے۔ اس طرح (ان دو گروہوں میں سے) ہر ایک دو دو رکعتیں پڑھ لے گا۔ اگر اس سے بڑھ کر خوف ہو تو اپنے قدموں پر کھڑے کھڑے پیدل ہی یا سوار ہونے کی حالت میں پڑھ لیں، ان کا منہ قبلہ کی طرف ہو یا نہ ہو۔ مالک نے کہا: نافع کہتے تھے: میں سمجھتا ہوں کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے رسول اللہ ﷺ سے ہی روایت کرتے ہوئے یہ ذکر کیا۔

10 von 10 heute frei