کتاب 45: باب {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا}
صحیح بخاری
صحیح بخاری 4536
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الأَسْوَدِ وَيَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ قُلْتُ لِعُثْمَانَ هَذِهِ الآيَةُ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا} إِلَى قَوْلِهِ {غَيْرَ إِخْرَاجٍ} قَدْ نَسَخَتْهَا الأُخْرَى فَلِمَ تَكْتُبُهَا قَالَ تَدَعُهَا. يَا ابْنَ أَخِي لاَ أُغَيِّرُ شَيْئًا مِنْهُ مِنْ مَكَانِهِ. قَالَ حُمَيْدٌ أَوْ نَحْوَ هَذَا.
عبداللہ بن ابی الاسود نے مجھے بتایا۔ حمید بن اسود اور یزید بن زُرَیع نے ہم سے بیان کیا۔ اُن دونوں نے کہا: حبیب بن شہید نے ابن ابی ملیکہ سے بیان کرتے ہوئے ہم سے کہا: حضرت (عبداللہ) ابن زبیرؓ کہتے تھے: میں نے حضرت عثمانؓ سے اس آیت کی بابت پوچھا جو سورة البقرۃ میں ہے: وَ الَّذِيْنَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ يَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا… غَيْرَ اِخْرَاجٍ کہ اس آیت کو دوسری نے منسوخ کیا ہے تو آپؓ نے اس کو (مصحف میں) کیوں لکھوایا؟ حضرت عثمانؓ نے فرمایا: اس کو رہنے دو۔ اے میرے بھتیجے! میں قرآن مجید میں سے کچھ بھی اس کی جگہ سے نہیں بدلوں گا۔ حمید نے کہا: یا انہوں نے کچھ ایسا ہی کہا۔
10 von 10 heute frei