کتاب 46: باب {وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَى}
صحیح بخاری
صحیح بخاری 4537
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " نَحْنُ أَحَقُّ بِالشَّكِّ مِنْ إِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ {رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَى قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلَى وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي}"
احمد بن صالح نے ہمیں بتایا۔ (عبداللہ) بن وہب نے ہم سے بیان کیا کہ یونس نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوسلمہ اور سعید (بن مسیب) سے، ان دونوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (اگر ابراہیمؑ کو شک ہوتا تو) ابراہیم سے بڑھ کر ہمیں زیادہ شک ہونا چاہیے۔ جبکہ انہوں نے یہ دعا کی: اے میرے ربّ ! مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کس طرح زندہ کیا کرتا ہے۔ اس (کے ربّ) نے کہا: کیا تمہیں یقین نہیں؟ اس نے کہا: کیوں نہیں، لیکن اس لئے کہ میرا دل مطمئن ہو جائے۔
10 von 10 heute frei