کتاب 47: باب قَوْلِهِ ‏{‏أَيَوَدُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تَكُونَ لَهُ جَنَّةٌ‏}‏ إِلَى قَوْلِهِ ‏{‏تَتَفَكَّرُونَ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4538

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. قَالَ وَسَمِعْتُ أَخَاهُ أَبَا بَكْرِ بْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ ـ رضى الله عنه ـ يَوْمًا لأَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِيمَ تَرَوْنَ هَذِهِ الآيَةَ نَزَلَتْ {أَيَوَدُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تَكُونَ لَهُ جَنَّةٌ} قَالُوا اللَّهُ أَعْلَمُ. فَغَضِبَ عُمَرُ فَقَالَ قُولُوا نَعْلَمُ أَوْ لاَ نَعْلَمُ. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي نَفْسِي مِنْهَا شَىْءٌ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ عُمَرُ يَا ابْنَ أَخِي قُلْ وَلاَ تَحْقِرْ نَفْسَكَ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ضُرِبَتْ مَثَلاً لِعَمَلٍ. قَالَ عُمَرُ أَىُّ عَمَلٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لِعَمَلٍ. قَالَ عُمَرُ لِرَجُلٍ غَنِيٍّ يَعْمَلُ بِطَاعَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ثُمَّ بَعَثَ اللَّهُ لَهُ الشَّيْطَانَ فَعَمِلَ بِالْمَعَاصِي حَتَّى أَغْرَقَ أَعْمَالَهُ. فَصُرْهُنَّ قَطِّعْهُنَّ.

ابراہیم (بن موسیٰ) نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام نے ابن جریج سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا:) میں نے عبداللہ بن ابی ملیکہ سے سنا۔ وہ حضرت ابن عباسؓ سے روایت کرتے تھے۔ (ابن جریج نے) کہا اور میں نے عبداللہ بن ابی ملیکہ کے بھائی سے سنا۔ وہ عبید بن عمیر سے روایت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک دن نبی ﷺ کے صحابہ سے پوچھا: اَيَوَدُّ اَحَدُكُمْ اَنْ تَكُوْنَ لَهٗ جَنَّةٌ کی بابت تم کیا سمجھتے ہو کہ کس کے بارے میں نازل ہوئی یعنی کیا تم میں سے کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو؟ انہوں نے کہا: اللہ بہتر جانتا ہے۔ یہ سن کر حضرت عمرؓ ناراض ہوگئے۔ کہنے لگے: تم کہو ہم جانتے ہیں یا ہم نہیں جانتے۔ تب حضرت ابن عباسؓ نے کہا: امیر المؤمنین! اس آیت کی نسبت میرے دل میں ایک بات ہے۔ حضرت عمرؓ نے کہا: میرے بھتیجے کہو اور اپنے آپ کو حقیر نہ سمجھو۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: یہ عمل کی ایک مثال بیان کی گئی ہے۔ حضرت عمرؓ نے کہا: کس عمل کی؟ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: کسی عمل کی۔ حضرت عمرؓ نے کہا: یہ اس مالدار شخص کی مثال ہے جو اللہ عز و جل کی اطاعت میں عمل کرتا ہے۔ پھر اللہ نے اس کے پاس شیطان کو بھیجا اور اس نے نافرمانیاں کرنی شروع کردیں۔ یہاں تک کہ اس نے سارے اعمال غرق کر دئے۔ فَصُرْهُنَّ (کے معانی ہیں): ان کو کاٹ دے۔

10 von 10 heute frei