کتاب 48: باب {لاَ يَسْأَلُونَ النَّاسَ إِلْحَافًا}
صحیح بخاری
صحیح بخاری 4539
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنِي شَرِيكُ بْنُ أَبِي نَمِرٍ أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي عَمْرَةَ الأَنْصَارِيَّ قَالاَ سَمِعْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لَيْسَ الْمِسْكِينُ الَّذِي تَرُدُّهُ التَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ وَلاَ اللُّقْمَةُ وَلاَ اللُّقْمَتَانِ. إِنَّمَا الْمِسْكِينُ الَّذِي يَتَعَفَّفُ وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ يَعْنِي قَوْلَهُ {لاَ يَسْأَلُونَ النَّاسَ إِلْحَافًا}"
(سعید) ابن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن جعفر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: شریک بن ابی نمر نے مجھ سے بیان کیا کہ عطاء بن یسار اور عبدالرحمٰن بن ابی عَمرہ انصاری دونوں نے کہا کہ ہم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ نے فرمایا: مسکین وہ نہیں جس کو ایک کھجور یا دو کھجوریں لوٹا دیں اور نہ وہ جس کو ایک لقمہ یا دو لقمے لوٹا دیں۔ بلکہ مسکین تو وہ شخص ہے جو سوال کرنے سے بچتا رہے اور اگر تم چاہو (قرآن میں) پڑھو۔ یعنی اللہ تعالیٰ کا یہ قول: وہ لوگوں سے پیچھے پڑ کر نہیں مانگتے۔
10 von 10 heute frei