کتاب 55: باب ‏{‏آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4546

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا رَوْحٌ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ مَرْوَانَ الأَصْفَرِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ أَحْسِبُهُ ابْنَ عُمَرَ ـ {إِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ} قَالَ نَسَخَتْهَا الآيَةُ الَّتِي بَعْدَهَا.

اسحاق بن منصور نے مجھ سے بیان کیا۔ روح (بن عبادہ) نے ہمیں خبر دی کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد حذاء سے، خالد نے مروان اصفر سے، مروان نے رسول اللہ ﷺ کے ایک صحابی سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا۔ (مروان) کہتے تھے: میں سمجھتا ہوں وہ حضرت ابن عمرؓ ہیں۔ ‏إِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ‏ جو آیت ہے وہ کہتے تھے: اس کو اس آیت نے جو اس کے بعد ہے منسوخ کر دیا۔ (یعنی لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا)

10 von 10 heute frei