کتاب 28: باب التَّرْتِيلِ فِي الْقِرَاءَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5043

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا وَاصِلٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ غَدَوْنَا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ رَجُلٌ قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ الْبَارِحَةَ. فَقَالَ هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ إِنَّا قَدْ سَمِعْنَا الْقِرَاءَةَ وَإِنِّي لأَحْفَظُ الْقُرَنَاءَ الَّتِي كَانَ يَقْرَأُ بِهِنَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ثَمَانِيَ عَشْرَةَ سُورَةً مِنَ الْمُفَصَّلِ وَسُورَتَيْنِ مِنْ آلِ حم.

ابونعمان نے ہم سے بیان کیا کہ مہدی بن میمون نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا:) واصل (احدب) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابووائل سے، ابووائل نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی۔ ابووائل نے کہا: ہم صبح سویرے حضرت عبداللہؓ کے پاس گئے۔ ایک شخص نے کہا: میں نے (ساری) مفصل گزشتہ رات پڑھی تو حضرت عبداللہؓ نے کہا: ایسی جلدی جلدی پڑھی ہو گی جیسے شعروں کو پڑھا جاتا ہے۔ ہم بھی قراءت سن چکے ہیں اور مجھے وہ ہم مشابہہ سورتیں خوب یاد ہیں جن کو نبی ﷺ پڑھا کرتے تھے یعنی مفصل کی اٹھارہ سورتیں اور حٰمٓ کی دو سورتیں۔

صحیح بخاری 5044

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ فِي قَوْلِهِ {لاَ تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ} قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا نَزَلَ جِبْرِيلُ بِالْوَحْىِ وَكَانَ مِمَّا يُحَرِّكُ بِهِ لِسَانَهُ وَشَفَتَيْهِ فَيَشْتَدُّ عَلَيْهِ وَكَانَ يُعْرَفُ مِنْهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ الآيَةَ الَّتِي فِي {لاَ أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ} {لاَ تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ }-{ إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ }-{ فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ} فَإِذَا أَنْزَلْنَاهُ فَاسْتَمِعْ {ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ} قَالَ إِنَّ عَلَيْنَا أَنْ نُبَيِّنَهُ بِلِسَانِكَ. قَالَ وَكَانَ إِذَا أَتَاهُ جِبْرِيلُ أَطْرَقَ فَإِذَا ذَهَبَ قَرَأَهُ كَمَا وَعَدَهُ اللَّهُ.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے موسیٰ بن ابی عائشہ سے، موسیٰ نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس قول لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖ کے متعلق بیان کیا۔ انہوں نے کہا: جب جبریلؑ وحی لے کر آپؐ پر نازل ہوتے تو رسول اللہ ﷺ اپنی زبان اور اپنے ہونٹوں کو بھی ہلایا کرتے تھے اور (وحی سے) آپؐ کو سخت تکلیف ہوتی اور وہ آپؐ کی تکلیف معلوم ہو جاتی۔ اس لئے اللہ (تعالیٰ) نے یہ آیت نازل کی جو لَاۤ اُقۡسِمُ بِیَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ میں ہے یعنی (اے نبیؐ) تو اپنی زبان کو حرکت نہ دے تاکہ یہ قرآن جلدی نازل ہو جائے۔ اس کا جمع کرنا بھی ہمارے ذمہ ہے اور اس کا (دنیا کے سامنے) سنانا بھی (ہمارے ذمہ ہے) یعنی یہ ہمارے ذمہ ہے کہ ہم اس کو تمہارے سینہ میں محفوظ کر دیں اور اس کو پڑھا دیں۔ پس جب ہم اسے پڑھ لیا کریں تو ہمارے پڑھنے کے بعد تو بھی پڑھ لیا کر۔ یعنی جس وقت ہم اس کو نازل کریں تو غور سے سنتا رہ۔ اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کو (تیری زبان سے لوگوں کو) کھول کر سنا دیں۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: ہمارے ذمہ ہے کہ ہم اس کو تیری زبان سے بیان کرائیں۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے تھے: اس کے بعد جب جبرائیلؑ آپؐ کے پاس آتے تو آپؐ سر جھکا لیتے اور جب وہ چلے جاتے تو پھر وحی کو پڑھتے جیسا کہ اللہ نے آپؐ سے وعدہ کیا۔

10 von 10 heute frei