کتاب 29: باب مَدِّ الْقِرَاءَةِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5045
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ الأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنْ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ كَانَ يَمُدُّ مَدًّا.
مسلم بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ جریر بن حازم ازدی نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا:) قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالکؓ سے نبی ﷺ کی قراءت کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے کہا: آپؐ قراءت مد سے پڑھا کرتے تھے۔
صحیح بخاری 5046
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سُئِلَ أَنَسٌ كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ كَانَتْ مَدًّا. ثُمَّ قَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ يَمُدُّ بِبِسْمِ اللَّهِ وَيَمُدُّ بِالرَّحْمَنِ وَيَمُدُّ بِالرَّحِيمِ.
عمر و بن عاصم نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت انسؓ سے پوچھا گیا نبی ﷺ کی قرأت کیسی ہوتی؟ تو انہوں نے کہا: مد سے ہوتی۔ پھر انہوں نے بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ پڑھی۔ بِسْمِ اللّٰهِ کو کھینچ کر پڑھتے اور الرَّحْمٰنِ کھینچ کر پڑھتے اور الرَّحِيْمِ کھینچ کر پڑھتے۔
10 von 10 heute frei