کتاب 37: باب اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ قُلُوبُكُمْ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5060

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ جُنْدَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ قُلُوبُكُمْ فَإِذَا اخْتَلَفْتُمْ فَقُومُوا عَنْهُ ".

ابو نعمان (محمد بن فضل سدوسی) نے ہم سے بیان کیا کہ حماد (بن زید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو عمران (عبدالملک بن حبیب) جونی سے، ابو عمران نے حضرت جندب بن عبداللہؓ سے، حضرت جندبؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: تم قرآن اس وقت تک پڑھو جب تک تمہارے دل لگے رہیں۔ جب تم اُچاٹ ہونے لگو تو پھر اٹھ کھڑے ہو۔

صحیح بخاری 5061

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سَلاَّمُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ جُنْدَبٍ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ عَلَيْهِ قُلُوبُكُمْ فَإِذَا اخْتَلَفْتُمْ فَقُومُوا عَنْهُ ". تَابَعَهُ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ وَلَمْ يَرْفَعْهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَأَبَانُ. وَقَالَ غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ سَمِعْتُ جُنْدَبًا قَوْلَهُ. وَقَالَ ابْنُ عَوْنٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ عُمَرَ قَوْلَهُ وَجُنْدَبٌ أَصَحُّ وَأَكْثَرُ.

عمرو بن علی (فلاس) نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرحمٰن بن مہدی نے ہمیں بتایا۔ سلام بن ابی مطیع نے ہم سے بیان کیا۔ سلام نے ابوعمران جونی سے، ابوعمران نے حضرت جندب (بن عبداللہؓ) سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا:) نبی ﷺ نے فرمایا: قرآن پڑھتے رہو جب تک کہ تمہارے دل لگے رہیں۔ جب تم اُچاٹ ہونے لگو تو پھر اٹھ کھڑے ہو۔ (سلام کی طرح) حارث بن عبید اور سعید بن زید نے بھی ابوعمران (جونی) سے اس حدیث کو روایت کیا۔ اور حماد بن سلمہ اور ابان نے اس کو مرفوعاً بیان نہیں کیا۔ اور غندر (محمد بن جعفر) نے بھی اسے بیان کیا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے ابوعمران سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا:) میں نے حضرت جندبؓ سے ان کا یہی قول سنا۔ اور (عبداللہ) بن عون نے ابوعمران سے، ابوعمران نے عبداللہ بن صامت سے، عبداللہ نے حضرت عمرؓ سے ان کا یہی قول بیان کیا۔ اور حضرت جندبؓ کی روایت زیادہ صحیح اور زیادہ مشہور ہے۔

صحیح بخاری 5062

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلاً يَقْرَأُ آيَةً سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خِلاَفَهَا فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ فَانْطَلَقْتُ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " كِلاَكُمَا مُحْسِنٌ فَاقْرَآ ـ أَكْبَرُ عِلْمِي قَالَ ـ فَإِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ اخْتَلَفُوا فَأَهْلَكَهُمْ ".

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالملک بن میسرہ سے، عبدالملک نے نزال بن سبرہ سے، نزال نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے ایک شخص کو ایک آیت اس طرح پڑھتے ہوئے سنا کہ جس کے خلاف انہوں نے نبی ﷺ کو پڑھتے ہوئے سنا تھا۔ (انہوں نے کہا:) میں نے ان کا ہاتھ پکڑا اور ان کو نبی ﷺ کے پاس لے گیا۔ آپؐ نے فرمایا: تم دونوں اچھی طرح پڑھتے ہو۔ (شعبہ نے کہا:) میرا غالب علم یہ ہے کہ آپؐ نے فرمایا: کیونکہ تم سے پہلے جو تھے انہوں نے آپس میں اختلاف کیا اور اس نے ان کو ہلاک کردیا۔

10 von 10 heute frei