کتاب 9: باب نِكَاحِ الأَبْكَارِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5077

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ لَوْ نَزَلْتَ وَادِيًا وَفِيهِ شَجَرَةٌ قَدْ أُكِلَ مِنْهَا وَوَجَدْتَ شَجَرًا لَمْ يُؤْكَلْ مِنْهَا فِي أَيِّهَا كُنْتَ تُرْتِعُ بَعِيرَكَ قَالَ " فِي الَّذِي لَمْ يُرْتَعْ مِنْهَا ". تَعْنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمْ يَتَزَوَّجْ بِكْرًا غَيْرَهَا.

اسماعیل بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: میرے بھائی (عبدالحمید) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے سلیمان (بن بلال) سے، سلیمان نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں نے عرض كيا: یا رسول اللہ! بتایئے اگر آپؐ کسی وادی میں اُتریں جس میں درخت ہوں جن کے پتے کھالئے گئے ہوں۔ اور آپؐ ایک ایسا درخت پائیں کہ ابھی جس کے پتے نہیں چرے گئے تو آپؐ اپنے اُونٹ کو کس میں چرائیں گے؟ آپؐ نے فرمایا: اُس میں جس کو ابھی چرا نہ گیا ہو۔ (حضرت عائشہؓ کی) مراد یہ تھی کہ رسول اللہ ﷺ نے اُن کے سوا کسی باکرہ سے شادی نہیں کی۔

صحیح بخاری 5078

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أُرِيتُكِ فِي الْمَنَامِ مَرَّتَيْنِ إِذَا رَجُلٌ يَحْمِلُكِ فِي سَرَقَةِ حَرِيرٍ فَيَقُولُ هَذِهِ امْرَأَتُكَ فَأَكْشِفُهَا فَإِذَا هِيَ أَنْتِ فَأَقُولُ إِنْ يَكُنْ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ ".

عبید بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے تم خواب میں دو دفعہ دکھائی گئی ہو۔ کیا دیکھتا ہوں کہ ایک شخص ہے جس نے تمہیں ریشم کے ٹکڑے میں اُٹھایا ہوا ہے اور کہتا ہے یہ تمہاری بیوی ہے۔ میں اُس کو جو کھولتا ہوں تو کیا دیکھتا ہوں کہ تم ہو۔ تو میں کہتا ہوں اگر یہ خواب اللہ کی طرف سے ہوا تو وہ اس کو پورا کردے گا۔

10 von 10 heute frei