کتاب 44: باب تَزْوِيجِ الْيَتِيمَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5140

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَ لَهَا يَا أُمَّتَاهْ {وَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لاَ تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَى} إِلَى {مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ} قَالَتْ عَائِشَةُ يَا ابْنَ أُخْتِي هَذِهِ الْيَتِيمَةُ تَكُونُ فِي حَجْرِ وَلِيِّهَا فَيَرْغَبُ فِي جَمَالِهَا وَمَالِهَا وَيُرِيدُ أَنْ يَنْتَقِصَ مِنْ صَدَاقِهَا فَنُهُوا عَنْ نِكَاحِهِنَّ. إِلاَّ أَنْ يُقْسِطُوا لَهُنَّ فِي إِكْمَالِ الصَّدَاقِ وَأُمِرُوا بِنِكَاحِ مَنْ سِوَاهُنَّ مِنَ النِّسَاءِ قَالَتْ عَائِشَةُ اسْتَفْتَى النَّاسُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعْدَ ذَلِكَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ {وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ} إِلَى وَتَرْغَبُونَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُمْ فِي هَذِهِ الآيَةِ أَنَّ الْيَتِيمَةَ إِذَا كَانَتْ ذَاتَ مَالٍ وَجَمَالٍ رَغِبُوا فِي نِكَاحِهَا وَنَسَبِهَا وَالصَّدَاقِ وَإِذَا كَانَتْ مَرْغُوبًا عَنْهَا فِي قِلَّةِ الْمَالِ وَالْجَمَالِ تَرَكُوهَا وَأَخَذُوا غَيْرَهَا مِنَ النِّسَاءِ ـ قَالَتْ ـ فَكَمَا يَتْرُكُونَهَا حِينَ يَرْغَبُونَ عَنْهَا فَلَيْسَ لَهُمْ أَنْ يَنْكِحُوهَا إِذَا رَغِبُوا فِيهَا إِلاَّ أَنْ يُقْسِطُوا لَهَا وَيُعْطُوهَا حَقَّهَا الأَوْفَى مِنَ الصَّدَاقِ.

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے روایت کی۔ نیز لیث (بن سعد) نے کہا کہ مجھے عقیل نے ابن شہاب سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ عروہ بن زبیر نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا۔ اُن سے کہا: اماں جان! وَ اِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تُقْسِطُوْا فِي الْيَتٰمٰى … مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ؂ سے کیا مراد ہے؟ حضرت عائشہؓ نے کہا: میرے بھانجے یہ وہ یتیم لڑکی ہے جو اپنے سرپرست کی پرورش میں ہو اور وہ اس کی خوبصورتی اور اس کی جائیداد پر للچاتا ہے اور چاہتا ہے کہ اُس کو اس کا مہر کم مقرر کرے۔ اس لئے ان کو ایسی یتیم لڑکیوں کے ساتھ نکاح کرنے سے روک دیا گیا سوائے اس کے کہ وہ پورا مہر دے کر ان کے حق میں انصاف کرے۔ اور انہیں ان کے سوا دوسری عورتوں سے نکاح کرنے کا حکم دیا گیا۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: اس کے بعد لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے متعلق فتویٰ پوچھا تو اللہ نے یہ آیت نازل کی: وَيَسْتَفْتُوْنَكَ۠ فِي النِّسَآءِ … وَ تَرْغَبُوْنَ اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّ۔؂ اس لئے اللہ عزوجل نے اس آیت میں ان کے لئے یہ حکم نازل کیا کہ یتیم لڑکی جب مالدار اور خوبصورت ہو تو وہ اس سے نکاح کرنے اور اس کے رشتہ داروں کے ساتھ تعلق پیدا کرنے اور مہر دینے کے خواہش مند ہوتے ہیں اور جب مال اور خوبصورتی کی کمی کی وجہ سے وہ ناپسندیدہ ہو تو اُس کو چھوڑ دیتے ہیں اور اس کے سوا اَور عورتیں لے لیتے ہیں۔ (حضرت عائشہؓ) فرماتی تھیں: جس طرح وہ اُس کو اُس وقت چھوڑ دیتے ہیں کہ جب وہ اس کی خواہش نہیں رکھتے تو انہیں جائز نہیں کہ وہ اس سے اس وقت نکاح کریں جبکہ وہ اس کے خواہش مند ہوں سوائے اس کے کہ اس کے لئے انصاف کریں اور اس کو اس کا وہ حق دیں جو کہ مہر میں زیادہ سے زیادہ ہے۔

10 von 10 heute frei