کتاب 49: باب ضَرْبِ الدُّفِّ فِي النِّكَاحِ وَالْوَلِيمَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5147

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ ذَكْوَانَ قَالَ قَالَتِ الرُّبَيِّعُ بِنْتُ مُعَوِّذٍ ابْنِ عَفْرَاءَ. جَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَدَخَلَ حِينَ بُنِيَ عَلَىَّ فَجَلَسَ عَلَى فِرَاشِي كَمَجْلِسِكَ مِنِّي فَجَعَلَتْ جُوَيْرِيَاتٌ لَنَا يَضْرِبْنَ بِالدُّفِّ وَيَنْدُبْنَ مَنْ قُتِلَ مِنْ آبَائِي يَوْمَ بَدْرٍ إِذْ قَالَتْ إِحْدَاهُنَّ وَفِينَا نَبِيٌّ يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ. فَقَالَ " دَعِي هَذِهِ وَقُولِي بِالَّذِي كُنْتِ تَقُولِينَ ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ بشر بن مفضل نے ہمیں بتایا۔ خالد بن ذکوان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: حضرت ربیع بنت معوذ بن عفراءؓ کہتی تھیں کہ نبی ﷺ آئے اور جب میرا رخصتانہ کیا گیا تو آپؐ میرے پاس اندر آئے اور میرے بستر پر اس طرح بیٹھ گئے جیسے تم میرے پاس بیٹھے ہوئے ہو۔ تو اس وقت ہماری چند لڑکیاں دف بجانے لگیں اور میرے ان بزرگوں کی تعریفیں کرنے لگیں جو جنگ بدر میں مارے گئے تھے۔ اتنے میں اُن میں سے ایک لڑکی نے کہا: ہم میں ایک ایسا نبی ہے جو جانتا ہے کہ کل کیا کچھ ہوگا۔ آپؐ نے فرمایا: اس کو جانے دو اور وہی گاؤ جو پہلے گارہی تھیں۔

10 von 10 heute frei