کتاب 51: باب التَّزْوِيجِ عَلَى الْقُرْآنِ وَبِغَيْرِ صَدَاقٍ‏.‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5149

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ يَقُولُ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ يَقُولُ إِنِّي لَفِي الْقَوْمِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذْ قَامَتِ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَكَ فَرَ فِيهَا رَأْيَكَ فَلَمْ يُجِبْهَا شَيْئًا ثُمَّ قَامَتْ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَكَ فَرَ فِيهَا رَأْيَكَ فَلَمْ يُجِبْهَا شَيْئًا ثُمَّ قَامَتِ الثَّالِثَةَ فَقَالَتْ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَكَ فَرَ فِيهَا رَأْيَكَ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْكِحْنِيهَا. قَالَ " هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَىْءٍ ". قَالَ لاَ. قَالَ " اذْهَبْ فَاطْلُبْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ ". فَذَهَبَ فَطَلَبَ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ مَا وَجَدْتُ شَيْئًا وَلاَ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ. فَقَالَ " هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَىْءٌ ". قَالَ مَعِي سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا. قَالَ " اذْهَبْ فَقَدْ أَنْكَحْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ ".

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا کہ میں نے ابوحازم سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے حضرت سہل بن سعد ساعدیؓ سے سنا۔ حضرت سہلؓ کہتے تھے کہ میں لوگوں کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا تھا کہ اتنے میں ایک عورت کھڑی ہوئی اور وہ کہنے لگی: یا رسول اللہ! اس نے اپنے تئیں آپؐ کے لئے ہبہ کردیا ہے۔ اس کے متعلق آپؐ کی جو رائے ہو آپؐ کریں تو آپؐ نے اس کو کچھ جواب نہیں دیا۔ پھر وہ کھڑی ہوئی اور کہنے لگی: یا رسول اللہ! اس نے اپنے تئیں آپؐ کے لئے ہبہ کردیا ہے۔ اس کے متعلق آپؐ کی جو رائے ہو کیجئے۔ آپؐ نے اس کو کچھ جواب نہ دیا۔ پھر وہ تیسری بار کھڑی ہوئی اور کہنے لگی: اس نے اپنے تئیں آپؐ کے سامنے ہبہ کیا۔ اس کے متعلق جو آپؐ کی رائے ہو وہ کریں۔ تب ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! مجھ ہی سے اس کا نکاح کردیں۔ آپؐ نے پوچھا: کیا تمہارے پاس کچھ ہے بھی؟ وہ کہنے لگا: نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: جاؤ اور کچھ ڈھونڈو گو لوہے کی انگوٹھی ہی۔ پس وہ گیا اور تلاش کی۔ پھر آیا اور کہنے لگا: مجھے کچھ نہیں ملا۔ لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں ملی۔ آپؐ نے پوچھا: کیا تمہیں قرآن سے کچھ یاد ہے۔ اس نے کہا: مجھے فلانی فلانی سورة یاد ہے۔ آپؐ نے فرمایا: جاؤ میں نے اس کی تم سے ان سورتوں کے عوض میں شادی کردی جو تمہیں قرآن سے یاد ہیں۔

10 von 10 heute frei