کتاب 72: باب حَقِّ إِجَابَةِ الْوَلِيمَةِ وَالدَّعْوَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5173

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْوَلِيمَةِ فَلْيَأْتِهَا ".

عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ولیمہ کے لیے بلایا جائے تو وہ اس میں آئے۔

صحیح بخاری 5174

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " فُكُّوا الْعَانِيَ وَأَجِيبُوا الدَّاعِيَ وَعُودُوا الْمَرِيضَ ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے سفیان (ثوری) سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: مجھے منصور (بن معتمر) نے بتایا۔ اُنہوں نے ابووائل سے، ابووائل نے حضرت ابوموسیٰ (اشعریؓ) سے، حضرت ابوموسیٰ (اشعریؓ) نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: قیدی کو چھڑاؤ اور دعوت پر بلانے والے کی دعوت قبول کرو اور بیمار کی عیادت کرو۔

صحیح بخاری 5175

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنِ الأَشْعَثِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَمَرَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِسَبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ أَمَرَنَا بِعِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَاتِّبَاعِ الْجِنَازَةِ وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ وَإِبْرَارِ الْقَسَمِ وَنَصْرِ الْمَظْلُومِ وَإِفْشَاءِ السَّلاَمِ وَإِجَابَةِ الدَّاعِي وَنَهَانَا عَنْ خَوَاتِيمِ الذَّهَبِ وَعَنْ آنِيَةِ الْفِضَّةِ وَعَنِ الْمَيَاثِرِ وَالْقَسِّيَّةِ وَالإِسْتَبْرَقِ وَالدِّيبَاجِ. تَابَعَهُ أَبُو عَوَانَةَ وَالشَّيْبَانِيُّ عَنْ أَشْعَثَ فِي إِفْشَاءِ السَّلاَمِ.

حسن بن ربیع نے ہم سے بیان کیا کہ ابوالاحوص (سلام بن سلیم) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اشعث (بن ابی شعثاء) سے، اشعث نے معاویہ بن سُوَید سے روایت کی کہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما نے کہا: ہمیں نبی ﷺ نے سات باتوں کے کرنے کا حکم دیا اور سات باتوں سے روکا۔ آپؐ نے ہمیں بیمار پرسی کرنے اور جنازوں کے ساتھ جانے اور چھینک مارنے والے کو دعا دینے اور قسم پوری کرنے اور مظلوم کی مدد کرنے اور عام طور پر سب کو سلام کرنے اور دعوت کرنے والے کی دعوت قبول کرنے کا حکم دیا اور آپؐ نے ہمیں سونے کی انگوٹھیاں پہننے اور چاندی کے برتن اور ریشمی زین پوشوں اور قسیّ؂ استبرق؂ اور دیباج؂ (ریشم) کے استعمال کرنے سے روکا۔ (ابوالاحوص کی طرح) ابوعوانہ اور شیبانی نے بھی اشعث سے عام طور پر سب لوگوں کو سلام کرنے کے متعلق روایت کی ہے۔

صحیح بخاری 5176

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ دَعَا أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي عُرْسِهِ وَكَانَتِ امْرَأَتُهُ يَوْمَئِذٍ خَادِمَهُمْ وَهْىَ الْعَرُوسُ قَالَ سَهْلٌ تَدْرُونَ مَا سَقَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْقَعَتْ لَهُ تَمَرَاتٍ مِنَ اللَّيْلِ فَلَمَّا أَكَلَ سَقَتْهُ إِيَّاهُ.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالعزیز بن ابی حازم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو حازم سے، ابو حازم نے حضرت سہل بن سعدؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ابو اُسید ساعدیؓ نے رسول اللہ ﷺ کو اپنی شادی میں دعوت دی اور ان کی بیوی ہی ان دنوں ان کے گھر کا کام کاج کرتی تھیں اور وہ اُس وقت دلہن بھی تھیں۔ حضرت سہلؓ نے کہا: تم جانتے ہو کہ اس نے رسول اللہ ﷺ کی کس مشروب سے تواضع کی؟ اس نے آپؐ کے لئے رات کو کھجوریں بھگو چھوڑیں جب آپؐ کھانا کھا چکے تو اس نے آپؐ کو وہی (مشروب) پلایا۔

10 von 10 heute frei