کتاب 83: باب حُسْنِ الْمُعَاشَرَةِ مَعَ الأَهْلِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5189

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَلَسَ إِحْدَى عَشْرَةَ امْرَأَةً فَتَعَاهَدْنَ وَتَعَاقَدْنَ أَنْ لاَ يَكْتُمْنَ مِنْ أَخْبَارِ أَزْوَاجِهِنَّ شَيْئًا. قَالَتِ الأُولَى زَوْجِي لَحْمُ جَمَلٍ غَثٌّ عَلَى رَأْسِ جَبَلٍ لاَ سَهْلٍ فَيُرْتَقَى وَلاَ سَمِينٍ فَيُنْتَقَلُ. قَالَتِ الثَّانِيَةُ زَوْجِي لاَ أَبُثُّ خَبَرَهُ إِنِّي أَخَافُ أَنْ لاَ أَذَرَهُ إِنْ أَذْكُرْهُ أَذْكُرْ عُجَرَهُ وَبُجَرَهُ. قَالَتِ الثَّالِثَةُ زَوْجِي الْعَشَنَّقُ إِنْ أَنْطِقْ أُطَلَّقْ وَإِنْ أَسْكُتْ أُعَلَّقْ. قَالَتِ الرَّابِعَةُ زَوْجِي كَلَيْلِ تِهَامَةَ لاَ حَرٌّ وَلاَ قُرٌّ وَلاَ مَخَافَةَ وَلاَ سَآمَةَ. قَالَتِ الْخَامِسَةُ زَوْجِي إِنْ دَخَلَ فَهِدَ وَإِنْ خَرَجَ أَسِدَ وَلاَ يَسْأَلُ عَمَّا عَهِدَ. قَالَتِ السَّادِسَةُ زَوْجِي إِنْ أَكَلَ لَفَّ وَإِنْ شَرِبَ اشْتَفَّ وَإِنِ اضْطَجَعَ الْتَفَّ وَلاَ يُولِجُ الْكَفَّ لِيَعْلَمَ الْبَثَّ قَالَتِ السَّابِعَةُ زَوْجِي غَيَايَاءُ أَوْ عَيَايَاءُ طَبَاقَاءُ كُلُّ دَاءٍ لَهُ دَاءٌ شَجَّكِ أَوْ فَلَّكِ أَوْ جَمَعَ كُلاًّ لَكِ. قَالَتِ الثَّامِنَةُ زَوْجِي الْمَسُّ مَسُّ أَرْنَبٍ وَالرِّيحُ رِيحُ زَرْنَبٍ. قَالَتِ التَّاسِعَةُ زَوْجِي رَفِيعُ الْعِمَادِ طَوِيلُ النِّجَادِ عَظِيمُ الرَّمَادِ قَرِيبُ الْبَيْتِ مِنَ النَّادِ. قَالَتِ الْعَاشِرَةُ زَوْجِي مَالِكٌ وَمَا مَالِكٌ مَالِكٌ خَيْرٌ مِنْ ذَلِكِ لَهُ إِبِلٌ كَثِيرَاتُ الْمَبَارِكِ قَلِيلاَتُ الْمَسَارِحِ وَإِذَا سَمِعْنَ صَوْتَ الْمِزْهَرِ أَيْقَنَّ أَنَّهُنَّ هَوَالِكُ. قَالَتِ الْحَادِيَةَ عَشْرَةَ زَوْجِي أَبُو زَرْعٍ فَمَا أَبُو زَرْعٍ أَنَاسَ مِنْ حُلِيٍّ أُذُنَىَّ وَمَلأَ مِنْ شَحْمٍ عَضُدَىَّ وَبَجَّحَنِي فَبَجِحَتْ إِلَىَّ نَفْسِي وَجَدَنِي فِي أَهْلِ غُنَيْمَةٍ بِشِقٍّ فَجَعَلَنِي فِي أَهْلِ صَهِيلٍ وَأَطِيطٍ وَدَائِسٍ وَمُنَقٍّ فَعِنْدَهُ أَقُولُ فَلاَ أُقَبَّحُ وَأَرْقُدُ فَأَتَصَبَّحُ وَأَشْرَبُ فَأَتَقَنَّحُ أُمُّ أَبِي زَرْعٍ فَمَا أُمُّ أَبِي زَرْعٍ عُكُومُهَا رَدَاحٌ وَبَيْتُهَا فَسَاحٌ ابْنُ أَبِي زَرْعٍ فَمَا ابْنُ أَبِي زَرْعٍ مَضْجِعُهُ كَمَسَلِّ شَطْبَةٍ وَيُشْبِعُهُ ذِرَاعُ الْجَفْرَةِ بِنْتُ أَبِي زَرْعٍ فَمَا بِنْتُ أَبِي زَرْعٍ طَوْعُ أَبِيهَا وَطَوْعُ أُمِّهَا وَمِلْءُ كِسَائِهَا وَغَيْظُ جَارَتِهَا جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ فَمَا جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ لاَ تَبُثُّ حَدِيثَنَا تَبْثِيثًا وَلاَ تُنَقِّثُ مِيرَتَنَا تَنْقِيثًا وَلاَ تَمْلأُ بَيْتَنَا تَعْشِيشًا قَالَتْ خَرَجَ أَبُو زَرْعٍ وَالأَوْطَابُ تُمْخَضُ فَلَقِيَ امْرَأَةً مَعَهَا وَلَدَانِ لَهَا كَالْفَهْدَيْنِ يَلْعَبَانِ مِنْ تَحْتِ خَصْرِهَا بِرُمَّانَتَيْنِ فَطَلَّقَنِي وَنَكَحَهَا فَنَكَحْتُ بَعْدَهُ رَجُلاً سَرِيًّا رَكِبَ شَرِيًّا وَأَخَذَ خَطِّيًّا وَأَرَاحَ عَلَىَّ نَعَمًا ثَرِيًّا وَأَعْطَانِي مِنْ كُلِّ رَائِحَةٍ زَوْجًا وَقَالَ كُلِي أُمَّ زَرْعٍ وَمِيرِي أَهْلَكِ. قَالَتْ فَلَوْ جَمَعْتُ كُلَّ شَىْءٍ أَعْطَانِيهِ مَا بَلَغَ أَصْغَرَ آنِيَةِ أَبِي زَرْعٍ. قَالَتْ عَائِشَةُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كُنْتُ لَكِ كَأَبِي زَرْعٍ لأُمِّ زَرْعٍ ". قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ هِشَامٍ وَلاَ تُعَشِّشُ بَيْتَنَا تَعْشِيشًا. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَعْضُهُمْ فَأَتَقَمَّحُ. بِالْمِيمِ وَهَذَا أَصَحُّ.

سلیمان بن عبدالرحمٰن اور علی بن حُجر نے ہم سے بیان کیا۔ دونوں نے کہا: ہمیں عیسیٰ بن یونس نے خبر دی، عیسیٰ نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے عبداللہ بن عروہ سے، عبداللہ نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ کہتی تھیں کہ گیارہ عورتیں بیٹھیں اور اُنہوں نے آپس میں یہ قول و اقرار کیا کہ وہ اپنے خاوندوں کے پوشیدہ معاملات سے کچھ نہ چھپائیں گی۔ پہلی نے کہا: میرا خاوند مریل اونٹ کا گوشت ہے جو پہاڑ کی چوٹی پر ہو، نہ تو آسان راستہ ہے کہ اس پر چڑھا جائے اور نہ ہی وہ گوشت چربی والا ہے کہ اسے (وہاں سے) لایا جائے۔ دوسری نے کہا: میرا خاوند میں اس کا راز افشا نہیں کروں گی۔ میں ڈرتی ہوں کہ سب بیان نہ کر سکوں گی۔ اگر اس کا ذکر کروں تو پھر اس کے سب کھلے چھپے عیب بیان کروں۔ تیسری نے کہا: میرا خاوند لم دھڑنگ ہے اگر کچھ بولوں تو مجھے طلاق دے دی جائے اور اگر خاموش رہوں تو لٹکی رہوں۔ چوتھی نے کہا: میرا خاوند تہامہ کی رات جیسا ہے نہ گرمی ہے نہ سردی نہ ڈر ہے اور نہ اکتانا۔ پانچویں نے کہا: میرا خاوند اگر (گھر میں) آئے تو ایک چیتا ہے اگر باہر جائے تو شیر ہے اور جو چیز سپرد کر دی اس کے متعلق پوچھتا ہی نہیں۔ چھٹی نے کہا: میرا خاوند اگر کھانے بیٹھے تو سبھی چٹ کر جائے اور اگر پینے لگے تو سبھی نگل جائے اور اگر لیٹے تو الگ تھلگ لیٹے اور ہاتھ نہ ڈالے کہ پریشانی کو معلوم کرے۔ ساتویں نے کہا: میرا خاوند جاہل مطلق ہے یا کہا کہ ناکارہ ہے۔ سینے سے لگا کر اوندھا پڑ جائے۔ ہر ایک بیماری اسی کی بیماری ہے۔ تمہارا سر پھوڑ ڈالے یا تمہارا ہاتھ توڑ ڈالے یا تم سے دونوں ہی کرے۔ آٹھویں نے کہا: میرا خاوند چھوؤ تو جیسے خرگوش کو چھؤا اور خوشبو جیسے زعفران کی خوشبو۔ نویں نے کہا: میرا خاوند گھر کا اونچا، تلوار کے لمبے پرتلا ؂ والا، راکھ کے ڈھیروں ڈھیر والا، ہر مشورہ سے اس کا گھر نزدیک ہے۔ دسویں نے کہا: میرا خاوند مالک ہے اور مالک بھی کیسا اچھا مالک، اس کے اتنے اونٹ ہیں کہ اُن کے بیٹھنے کی جگہیں بے شمار ہیں چرنے کو کم نکلتے ہیں اور جونہی باجے کی آواز سنی، اُنہیں یقین ہو گیا کہ اب وہ نہیں رہیں گے۔ گیارہویں نے کہا: میرا خاوند ابوزرع ہے اور ابوزرع بھی کیا۔ میرے دونوں کان ہر قسم کے زیور سے جھلا دیئے اور میرے دونوں بازو چربی سے بھر دئیے اور مجھے بڑا بنادیا اور میرا نفس بھی مجھے دیکھ کر فخر کرنے لگا۔ اس نے مجھے ایسے لوگوں میں پایا کہ جن کی تھوڑی سی بکریاں تھیں، نہایت تنگی میں تھے اور پھر اُس نے مجھے ایسے لوگوں میں کر دیا کہ جو گھوڑوں، اونٹوں اور کھیتوں والے ہیں اور جن کے پاس لوگ ہر وقت آتے جاتے ہیں۔ پھر اس کے سامنے میں کچھ کہتی ہوں تو مجھ پر بُرا نہیں منایا جاتا۔ اور اگر میں سوتی رہوں تو صبح ہی کو جاگتی ہوں اور پیتی ہوں تو عمدہ پیتی ہوں۔ ابوزرع کی ماں، کیا بتاؤں کہ ابوزرع کی ماں کیسی ہے۔ اس کی گٹھڑیاں بھاری بھرپور، اس کا گھر اچھا کشادہ۔ ابوزرع کا بیٹا، کیا بتاؤں ابوزرع کا بیٹا کیسا ہے۔ اس کے سونے کی جگہ ایسی ہے جیسے تلوار کا پھل اور بکری کے بچے کا پایہ اُسے سَیر کر دے۔ ابوزرع کی لڑکی، کیا بتاؤں کہ ابوزرع کی بیٹی کیسی ہے۔ اپنے باپ کی فرمانبردار اور اپنی ماں کی فرمانبردار، اپنے کپڑے میں سمانے والی اور اپنی پڑوسن کو غصہ دلانے والی۔ ابوزرع کی لونڈی، کیا بتاؤں کہ ابوزرع کی لونڈی کیسی ہے۔ ہماری باتوں کا ذرا بھی افشا نہیں کرتی اور ہمارے کھانے سے ذرا بھی نہیں چُراتی اور ہمارے گھر کو گھاس پھونس سے نہیں بھر دیتی۔ کہنے لگی: ابوزرع کہیں باہر گیا اور مشکیزوں میں دودھ بُلُویا جارہا تھا تو وہ ایک عورت سے ملا جس کے ساتھ اس کے دو ایسے بچے تھے جیسے دو چیتے جو اس کے پہلو میں دو اناروں سے کھیل رہے تھے۔ اس نے مجھ کو طلاق دی اور اُس سے نکاح کر لیا اور میں نے اُس کے بعد ایک ایسے سردار شخص سے نکاح کیا جو گھوڑے کا اچھا سوار تھا اور برچھا بردار تھا اور اس نے بھی مجھے بہت سے موٹے تازے جانور دیئے اور اس نے ہر ایک سامان سے مجھے ایک ایک جوڑا دیا اور کہا: اُمِّ زرع تم بھی کھاؤ اور اپنے خویش و اقارب کو بھی کھلاؤ۔ کہتی تھیں: اگر میں وہ سب کچھ بھی اکٹھا کرلوں جو اس نے مجھے دیا تو وہ ابوزرع کے چھوٹے سے چھوٹے برتن تک بھی نہ پہنچے۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں تمہارے لئے ایسا ہوں جیسا ابوزرع اُمِّ زرع کے لئے۔ سعید بن سلمہ نے ہشام سے نقل کیا۔ انہوں نے کہا (اس میں یہ الفاظ ہیں) کہ وہ ہمارے گھر کو آشیانہ نہیں بناتی۔ ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: اور بعض راویوں نے أَتَقَنَّحُ کو أَتَقَمَّحُ بیان کیا ہے اور یہ زیادہ صحیح ہے۔

صحیح بخاری 5190

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ الْحَبَشُ يَلْعَبُونَ بِحِرَابِهِمْ فَسَتَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا أَنْظُرُ فَمَا زِلْتُ أَنْظُرُ حَتَّى كُنْتُ أَنَا أَنْصَرِفُ فَاقْدُرُوا قَدْرَ الْجَارِيَةِ الْحَدِيثَةِ السِّنِّ تَسْمَعُ اللَّهْوَ.

عبداللہ بن محمد (مسندی) نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے زُہری سے، زُہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے بیان کیا کہ حبشی لوگ اپنے بھالوں سے کھیلا کرتے تھے اور رسول اللہ ﷺ مجھے اپنی آڑ میں لیتے اور میں (کھیل) دیکھتی اور میں دیکھتی رہتی یہاں تک کہ میں خود ہی لوٹ جاتی۔ اب تم خود ہی اندازہ کرلو کہ کم سن لڑکی جو کھیل کود کو دیکھ سن رہی ہو، کتنی دیر دیکھتی رہتی تھی۔

10 von 10 heute frei