کتاب 93: باب هِجْرَةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ فِي غَيْرِ بُيُوتِهِنَّ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5202

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ أَنَّ عِكْرِمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ أَخْبَرَهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم حَلَفَ لاَ يَدْخُلُ عَلَى بَعْضِ أَهْلِهِ شَهْرًا فَلَمَّا مَضَى تِسْعَةٌ وَعِشْرُونَ يَوْمًا غَدَا عَلَيْهِنَّ أَوْ رَاحَ فَقِيلَ لَهُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ حَلَفْتَ أَنْ لاَ تَدْخُلَ عَلَيْهِنَّ شَهْرًا قَالَ " إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ يَوْمًا ".

ابو عاصم نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابن جریج سے روایت کی۔ نیز محمد بن مقاتل (مروزی) نے مجھ سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ ابن جریج نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا: یحيٰ بن عبداللہ بن صیفی نے مجھے خبر دی کہ عکرمہ بن عبدالرحمٰن بن حارث نے اُنہیں خبر دی کہ حضرت اُم سلمہؓ نے اُنہیں بتایا کہ نبی ﷺ نے قسم کھائی کہ وہ اپنی بعض بیویوں کے پاس مہینہ تک نہیں جائیں گے۔ جب انتیس روز گزرے تو آپؐ اُن کے پاس صبح گئے یا (کہا:) شام کو گئے۔ آپؐ سے کہا گیا: اللہ کے نبی آپؐ نے قسم کھائی تھی کہ آپؐ اُن کے پاس مہینہ تک نہ جائیں گے۔ آپؐ نے فرمایا: مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔

صحیح بخاری 5203

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا أَبُو يَعْفُورٍ قَالَ تَذَاكَرْنَا عِنْدَ أَبِي الضُّحَى فَقَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ أَصْبَحْنَا يَوْمًا وَنِسَاءُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَبْكِينَ عِنْدَ كُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ أَهْلُهَا فَخَرَجْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا هُوَ مَلآنُ مِنَ النَّاسِ فَجَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَصَعِدَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ فِي غُرْفَةٍ لَهُ فَسَلَّمَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ ثُمَّ سَلَّمَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ ثُمَّ سَلَّمَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ فَنَادَاهُ فَدَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَطَلَّقْتَ نِسَاءَكَ فَقَالَ " لاَ وَلَكِنْ آلَيْتُ مِنْهُنَّ شَهْرًا ". فَمَكَثَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ ثُمَّ دَخَلَ عَلَى نِسَائِهِ.

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ مروان بن معاویہ (فزاری) نے ہمیں بتایا کہ ابو یعفور (عبدالرحمٰن بن عبید کوفی) نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا: ہم نے ابو ضحیٰ کے پاس آپس میں ذکر کیا تو اُنہوں نے کہا: حضرت ابن عباسؓ نے ہم سے بیان کیا۔ کہتے تھے کہ ہم ایک روز صبح کو اُٹھے، دیکھتے کیا ہیں کہ نبی ﷺ کی ازواج رو رہی ہیں۔ اُن میں سے ہر ایک زوجہ کے پاس اُن کے رشتہ دار ہیں۔ میں مسجد آیا تو دیکھا کہ وہ لوگوں سے بھری ہے۔ اتنے میں حضرت عمر بن خطابؓ آئے اور نبی ﷺ کے پاس (اوپر) چڑھ کر گئے اُس وقت آپؐ اپنے ایک بالا خانہ میں تھے۔ اُنہوں نے آپؐ کو سلام کیا مگر اُن کو کسی نے جواب نہ دیا۔ پھر اُنہوں نے سلام کیا۔ پھر بھی کسی نے جواب نہ دیا۔ پھر اُنہوں نے سلام کیا۔ پھر بھی کسی نے جواب نہیں دیا۔ پھر اس کے بعد آپؐ نے اُن کو بلوایا اور وہ نبی ﷺ کے پاس گئے اور پوچھا: کیا آپؐ نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں بلکہ میں نے اُن سے قسم کھائی ہے کہ ایک مہینہ تک اُن کے پاس نہیں جاؤں گا۔ اس لئے آپؐ انتیس دن تک ٹھہرے۔ پھر آپؐ اپنی بیویوں کے پاس گئے۔

10 von 10 heute frei