کتاب 96: باب {وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا}
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5206
محمد بن سلام نے ہم سے بیان کیا کہ ابومعاویہ (محمد بن خازم) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ وَ اِنِ امْرَاَةٌ خَافَتْ مِنْۢ بَعْلِهَا نُشُوْزًا… یعنی اور اگر کوئى عورت اپنے خاوند سے مخاصمانہ روىّے ىا عدمِ توجّہى کا خوف کرے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں: اس سے مراد وہ عورت ہے جو کسی مرد کے پاس ہو وہ اُس کے ساتھ زیادہ میل جول نہیں رکھتا اور اُس کو طلاق دینا چاہتا ہے اور دوسری سے شادی کرنا چاہتا ہے وہ اُس سے کہتی ہے مجھے اپنے پاس رہنے دو اور طلاق نہ دو، میرے سوا کسی اور سے شادی کرلو تم میرے لئے خرچ کرنے اور باری مقرر کرنے سے بھی آزاد ہو۔ تو یہ مراد ہے اللہ تعالیٰ کے اِس قول سے یعنی اُن پر کوئی گناہ نہیں اگر وہ آپس میں ایسی صلح کریں جو صلح کا حق ہے اور صلح ہی بہتر ہوتی ہے۔