کتاب 98: باب الْقُرْعَةِ بَيْنَ النِّسَاءِ إِذَا أَرَادَ سَفَرًا

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5211

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا خَرَجَ أَقْرَعَ بَيْنَ نِسَائِهِ فَطَارَتِ الْقُرْعَةُ لِعَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا كَانَ بِاللَّيْلِ سَارَ مَعَ عَائِشَةَ يَتَحَدَّثُ فَقَالَتْ حَفْصَةُ أَلاَ تَرْكَبِينَ اللَّيْلَةَ بَعِيرِي وَأَرْكَبُ بَعِيرَكِ تَنْظُرِينَ وَأَنْظُرُ فَقَالَتْ بَلَى فَرَكِبَتْ فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى جَمَلِ عَائِشَةَ وَعَلَيْهِ حَفْصَةُ فَسَلَّمَ عَلَيْهَا ثُمَّ سَارَ حَتَّى نَزَلُوا وَافْتَقَدَتْهُ عَائِشَةُ فَلَمَّا نَزَلُوا جَعَلَتْ رِجْلَيْهَا بَيْنَ الإِذْخِرِ وَتَقُولُ يَا رَبِّ سَلِّطْ عَلَىَّ عَقْرَبًا أَوْ حَيَّةً تَلْدَغُنِي وَلاَ أَسْتَطِيعُ أَنْ أَقُولَ لَهُ شَيْئًا.

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد بن ایمن نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا: مجھے ابن ابی ملیکہ نے بتایا۔ ابن ابی ملیکہ نے قاسم (بن محمد) سے، قاسم نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ کی عادت تھی کہ جب کہیں سفر کا اراده کرتے تو اپنی ازواج کے درمیان قرعہ ڈالتے۔ ایک دفعہ حضرت عائشہؓ اور حضرت حفصہؓ کے نام پر قرعہ نکلا اور نبی ﷺ کا معمول تھا کہ جب رات کو سفر کرتے تو حضرت عائشہؓ کے ساتھ باتیں کرتے جاتے۔ حضرت حفصہؓ نے (حضرت عائشہؓ سے) کہا: کیا آج رات تم میرے اونٹ پر سوار ہوگی اور میں تمہارے اونٹ پر سوار ہو جاتی ہوں اور تم بھی تماشا دیکھو گی اور میں بھی دیکھوں گی۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: کیوں نہیں ضرور چنانچہ وہ سوار ہو گئیں۔ نبی ﷺ حضرت عائشہؓ کے اونٹ کے پاس آئے اور اس پر حضرت حفصہؓ سوار تھیں۔ آپؐ نے اُنہیں السلام علیکم کہا، پھر چل پڑے۔ يہاں تک کہ پڑاؤ کیا۔ حضرت عائشہؓ آپؐ سے محروم رہیں۔ جب اُنہوں نے پڑاؤ کیا تو حضرت عائشہؓ نے اپنے دونوں پاؤں اِذخر گھاس میں ڈال دیے اور کہنے لگیں: اے ربّ مجھ پر کسی بچھو یا سانپ کو مسلط کر جو مجھے کاٹ کھائے اور میں آپؐ سے کچھ کہہ نہیں سکتی۔

10 von 10 heute frei