کتاب 102: باب إِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ عَلَى الْبِكْرِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5214

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَخَالِدٌ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مِنَ السُّنَّةِ إِذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْبِكْرَ عَلَى الثَّيِّبِ أَقَامَ عِنْدَهَا سَبْعًا وَقَسَمَ وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ عَلَى الْبِكْرِ أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلاَثًا ثُمَّ قَسَمَ. قَالَ أَبُو قِلاَبَةَ وَلَوْ شِئْتُ لَقُلْتُ إِنَّ أَنَسًا رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ وَخَالِدٍ قَالَ خَالِدٌ وَلَوْ شِئْتُ قُلْتُ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

یوسف بن راشد نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے سفیان (ثوری) سے روایت کی کہ ہمیں ایوب (سختیانی) اور خالد (حذاء) نے بتایا۔ انہوں نے ابوقلابہ سے، ابوقلابہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: سنت یہ ہے کہ جب کوئی مرد ثیبہ کے ہوتے ہوئے کنواری سے شادی کرے تو اس کے پاس سات دن ٹھہرے اور پھر باری مقرر کرے اور جب باکرہ کے ہوتے ہوئے ثیبہ سے نکاح کرے تو اُس کے پاس تین دن رہے پھر باری مقرر کرے۔ ابوقلابہ نے کہا: اگر میں چاہوں تو یہ کہہ دوں کہ حضرت انسؓ نے اس حدیث کو نبی ﷺ تک پہنچایا ہے۔ اور عبدالرزاق نے کہا کہ ہمیں سفیان (ثوری) نے ایوب اور خالد سے روایت کرتے ہوئے بتایا، خالد نے کہا: اگر میں چاہوں تو یہ کہہ دوں کہ اُنہوں نے اس حدیث کو نبی ﷺ تک پہنچایا ہے۔

10 von 10 heute frei