کتاب 105: باب إِذَا اسْتَأْذَنَ الرَّجُلُ نِسَاءَهُ فِي أَنْ يُمَرَّضَ فِي بَيْتِ بَعْضِهِنَّ، فَأَذِنَّ لَهُ.
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5217
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ قَالَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَسْأَلُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ " أَيْنَ أَنَا غَدًا أَيْنَ أَنَا غَدًا ". يُرِيدُ يَوْمَ عَائِشَةَ فَأَذِنَ لَهُ أَزْوَاجُهُ يَكُونُ حَيْثُ شَاءَ فَكَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ حَتَّى مَاتَ عِنْدَهَا. قَالَتْ عَائِشَةُ فَمَاتَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي كَانَ يَدُورُ عَلَىَّ فِيهِ فِي بَيْتِي فَقَبَضَهُ اللَّهُ وَإِنَّ رَأْسَهُ لَبَيْنَ نَحْرِي وَسَحْرِي وَخَالَطَ رِيقُهُ رِيقِي.
اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا: سلیمان بن بلال نے مجھے بتایا کہ ہشام بن عروہ نے کہا: مجھے میرے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ اپنی اس بیماری میں جس میں آپؐ فوت ہوئے پوچھتے تھے کل میں کہاں ہوں گا، کل میں کہاں ہوں گا۔ آپؐ کی مراد حضرت عائشہؓ کی باری معلوم کرنا تھی۔ یہ دیکھ کر آپؐ کی بیویوں نے آپؐ کو اجازت دے دی کہ جہاں چاہیں رہیں۔ چنانچہ آپؐ حضرت عائشہؓ کے گھر میں رہے۔ یہاں تک کہ اُنہی کے پاس فوت ہوگئے۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں آپؐ اس دن فوت ہوئے جس میں آپؐ میرے گھر میں میرے پاس باری پر آیا کرتے تھے اور اللہ نے آپؐ کو وفات دے دی اس حال میں کہ آپؐ کا سر میرے گلے اور میرے سینے کے درمیان تھا اور آپؐ کا لعاب بھی میرے لعاب سے ملا۔
10 von 10 heute frei