کتاب 107: باب الْمُتَشَبِّعِ بِمَا لَمْ يَنَلْ، وَمَا يُنْهَى مِنِ افْتِخَارِ الضَّرَّةِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5219
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ هِشَامٍ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ عَنْ أَسْمَاءَ أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي ضَرَّةً فَهَلْ عَلَىَّ جُنَاحٌ إِنْ تَشَبَّعْتُ مِنْ زَوْجِي غَيْرَ الَّذِي يُعْطِينِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْمُتَشَبِّعُ بِمَا لَمْ يُعْطَ كَلاَبِسِ ثَوْبَىْ زُورٍ ".
سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے فاطمہ (بنت منذر) سے، فاطمہ نے حضرت اسماءؓ سے، حضرت اسماءؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔
نیز محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام (بن عروہ) سے روایت کی کہ مجھے فاطمہ (بنت منذر) نے حضرت اسماءؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک عورت نے کہا: یا رسول اللہ! میری ایک سوکن ہے تو کیا مجھ پر گناہ ہوگا کہ اگر میں جھوٹ موٹ یہ کہوں کہ میرے خاوند سے مجھے یہ کچھ ملا ہے جو اُس نے مجھے نہیں دیا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ شخص جو جھوٹ موٹ اُن چیزوں کے ملنے کے متعلق کہتا ہے جو اس کو دی نہیں گئیں وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے جھوٹ کے کپڑے پہنے ہوں۔
10 von 10 heute frei