کتاب 108: باب الْغَيْرَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5220

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا مِنْ أَحَدٍ أَغْيَرُ مِنَ اللَّهِ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ وَمَا أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ الْمَدْحُ مِنَ اللَّهِ ".

عمر بن حفص (بن غیاث) نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا کہ اعمش نے ہم سے بیان کیا۔ اعمش نے شقیق (بن سلمہ) سے، شقیق نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے، حضرت عبداللہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ سے بڑھ کر کوئی غیرت مند نہیں اس لئے اُس نے بے حیائی کے کام حرام کر دیے اور کوئی ایسا نہیں ہے جس کو اللہ سے بڑھ کر تعریف پسند ہو۔

صحیح بخاری 5221

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ مَا أَحَدٌ أَغْيَرَ مِنَ اللَّهِ أَنْ يَرَى عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ تَزْنِي يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلاً وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا ".

عبداللہ بن مَسلمہ (قعنبی) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے مالک سے، مالک نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے محمدؐ کی اُمت! کوئی بھی ایسا نہیں کہ جو اللہ سے بڑھ کر زیادہ غیرت مند ہو ایسے وقت میں کہ وہ اپنے بندے یا اپنی بندی کو زنا کرتے دیکھے۔ اے محمدؐ کی اُمت! اگر تم جانتے ہوتے جو میں جانتا ہوں تم ہنستے تھوڑا اور روتے بہت۔

صحیح بخاری 5222

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّهِ أَسْمَاءَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ شَىْءَ أَغْيَرُ مِنَ اللَّهِ ".

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام (بن یحيٰ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے یحيٰ (بن ابی کثیر) سے، یحيٰ نے ابو سلمہ (بن عبدالرحمٰن) سے روایت کی کہ عروہ بن زبیر نے اُنہیں بتایا۔ عروہ نے اپنی ماں حضرت اسماءؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: کوئی بھی اللہ سے بڑھ کر غیرت مند نہیں۔

صحیح بخاری 5223

وَعَنْ يَحْيَى أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " إِنَّ اللَّهَ يَغَارُ وَغَيْرَةُ اللَّهِ أَنْ يَأْتِيَ الْمُؤْمِنُ مَا حَرَّمَ اللَّهُ ".

اور یحيٰ (بن ابی کثیر) سے مروی ہے کہ ابوسلمہ نے اُن سے بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہؓ نے اُنہیں بتایا کہ اُنہوں نے بھی (نبی ﷺ سے) یہی سنا۔ نیز ابونعیم نے ہم سے بیان کیا کہ شیبان (بن عبدالرحمٰن نحوی) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے یحيٰ (بن ابی کثیر) سے، یحيٰ نے ابوسلمہ سے روایت کی کہ اُنہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا۔ حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: اللہ بھی غیرت کھاتا ہے اور اللہ کی غیرت اس وقت ہوتی ہے کہ جب مؤمن وہ بات کرے جس کو اللہ نے حرام قرار دیا۔

صحیح بخاری 5224

حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَتْ تَزَوَّجَنِي الزُّبَيْرُ وَمَا لَهُ فِي الأَرْضِ مِنْ مَالٍ وَلاَ مَمْلُوكٍ وَلاَ شَىْءٍ غَيْرَ نَاضِحٍ وَغَيْرَ فَرَسِهِ فَكُنْتُ أَعْلِفُ فَرَسَهُ وَأَسْتَقِي الْمَاءَ وَأَخْرِزُ غَرْبَهُ وَأَعْجِنُ وَلَمْ أَكُنْ أُحْسِنُ أَخْبِزُ وَكَانَ يَخْبِزُ جَارَاتٌ لِي مِنَ الأَنْصَارِ وَكُنَّ نِسْوَةَ صِدْقٍ وَكُنْتُ أَنْقُلُ النَّوَى مِنْ أَرْضِ الزُّبَيْرِ الَّتِي أَقْطَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى رَأْسِي وَهْىَ مِنِّي عَلَى ثُلُثَىْ فَرْسَخٍ فَجِئْتُ يَوْمًا وَالنَّوَى عَلَى رَأْسِي فَلَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَعَهُ نَفَرٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَدَعَانِي ثُمَّ قَالَ " إِخْ إِخْ ". لِيَحْمِلَنِي خَلْفَهُ فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسِيرَ مَعَ الرِّجَالِ وَذَكَرْتُ الزُّبَيْرَ وَغَيْرَتَهُ وَكَانَ أَغْيَرَ النَّاسِ فَعَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنِّي قَدِ اسْتَحْيَيْتُ فَمَضَى فَجِئْتُ الزُّبَيْرَ فَقُلْتُ لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعَلَى رَأْسِي النَّوَى وَمَعَهُ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَأَنَاخَ لأَرْكَبَ فَاسْتَحْيَيْتُ مِنْهُ وَعَرَفْتُ غَيْرَتَكَ. فَقَالَ وَاللَّهِ لَحَمْلُكِ النَّوَى كَانَ أَشَدَّ عَلَىَّ مِنْ رُكُوبِكِ مَعَهُ. قَالَتْ حَتَّى أَرْسَلَ إِلَىَّ أَبُو بَكْرٍ بَعْدَ ذَلِكَ بِخَادِمٍ يَكْفِينِي سِيَاسَةَ الْفَرَسِ فَكَأَنَّمَا أَعْتَقَنِي.

محمود (بن غیلان) نے مجھ سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا کہ ہشام (بن عروہ) نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا مجھے میرے باپ نے خبر دی، انہوں نے حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ حضرت زبیرؓ نے مجھ سے شادی کی اور زمین میں اُن کی نہ کوئی جائیداد تھی اور نہ کوئی غلام لونڈی نہ ہی کوئی اور چیز سوائے ایک پانی ڈھونے والے اونٹ اور سوا اُن کی گھوڑی کے۔ میں اُن کی گھوڑی چَرایا کرتی تھی اور پانی بھی لایا کرتی تھی اور اُن کے ڈول کو سیتی بھی تھی اور آٹا بھی گوندھتی تھی اور میں اچھی طرح روٹی نہ پکا سکتی تھی اور میری بعض انصاری پڑوسنیں روٹیاں پکایا کرتی تھیں اور وہ نہایت اچھی عورتیں تھیں اور میں زبیرؓ کی اُس زمین سے کھجوروں کی گٹھلیاں اپنے سر پر ڈھو کر لایا کرتی تھی جو رسول اللہ ﷺ نے اُن کو بطور جاگیر کے دی تھی اور یہ مجھ سے تین فرلانگ کے فاصلے پر تھی۔ ایک دن میں آئی اور گٹھلیاں میرے سر پر تھیں۔ راستے میں رسول اللہ ﷺ ملے اور آپؐ کے ساتھ کچھ انصاری لوگ تھے۔ آپؐ نے مجھے بلایا پھر آپؐ نے (اونٹ کے بٹھانے کے لئے) اِخ اِخ کہا تا کہ آپؐ مجھے اپنے پیچھے سوار کر لیں مگر میں شرما گئی کہ مردوں کے ساتھ چلوں اور میں نے زبیرؓ اور اُن کی غیرت کا خیال کیا اور وہ لوگوں میں بہت ہی غیرت مند تھے۔ رسول اللہ ﷺ پہچان گئے کہ میں شرما گئی ہوں اور آپؐ آگے چلے گئے۔ میں زبیرؓ کے پاس آئی اور میں نے کہا: رسول اللہ ﷺ مجھے ملے تھے اور میرے سر پر گٹھلیاں تھیں اور آپؐ کے ساتھ چند صحابہ تھے آپؐ نے اپنے اونٹ کو بٹھایا تا میں سوار ہو جاؤں لیکن میں آپؐ سے شرمائی اور تمہاری غیرت کو بھی سمجھتی تھی۔ وہ کہنے لگے: اللہ کی قسم! تمہارا گٹھلیاں اُٹھا کر لانا مجھے زیادہ ناگوار ہے بنسبت اِس کے کہ تم آنحضرت ﷺ کے ساتھ سوار ہوتی۔ کہتی تھیں: آخر حضرت ابوبکرؓ نے اِس کے بعد مجھے ایک خادم دے دیا، جو میری جگہ گھوڑی کی خدمت کرتا تھا مجھے ایسا معلوم ہوا کہ گویا اُنہوں نے مجھے آزاد کر دیا۔

صحیح بخاری 5225

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ فَأَرْسَلَتْ إِحْدَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ بِصَحْفَةٍ فِيهَا طَعَامٌ فَضَرَبَتِ الَّتِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي بَيْتِهَا يَدَ الْخَادِمِ فَسَقَطَتِ الصَّحْفَةُ فَانْفَلَقَتْ فَجَمَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِلَقَ الصَّحْفَةِ ثُمَّ جَعَلَ يَجْمَعُ فِيهَا الطَّعَامَ الَّذِي كَانَ فِي الصَّحْفَةِ وَيَقُولُ " غَارَتْ أُمُّكُمْ " ثُمَّ حَبَسَ الْخَادِمَ حَتَّى أُتِيَ بِصَحْفَةٍ مِنْ عِنْدِ الَّتِي هُوَ فِي بَيْتِهَا فَدَفَعَ الصَّحْفَةَ الصَّحِيحَةَ إِلَى الَّتِي كُسِرَتْ صَحْفَتُهَا وَأَمْسَكَ الْمَكْسُورَةَ فِي بَيْتِ الَّتِي كَسَرَتْ فِيه.

علی (بن عبداللہ) نے ہم سے بیان کیا کہ (اسماعیل) بن عُلَیَّہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حمید سے، حمید نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ اپنی کسی بیوی کے پاس تھے تو اُمہات المؤمنین میں سے ایک نے پیالہ بھیجا جس میں کچھ کھانا تھا۔ اُس بیوی نے جس کے گھر میں نبی ﷺ تھے، خادم کے ہاتھ پر ہاتھ مارا اور وہ پیالہ گر گیا جس سے وہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ نبی ﷺ نے پیالے کے ٹکڑوں کو اکٹھا کیا پھر اس میں اس کھانے کو اکٹھا کرنے لگے جو اُس پیالے میں تھا اور فرمانے لگے: تمہاری ماں کو غیرت آگئی۔ پھر آپؐ نے خادم کو روکے رکھا یہاں تک کہ آپؐ کے پاس اُس کے گھر سے پیالہ لایا گیا جس کے گھر میں آپؐ تھے اور آپؐ نے ثابت پیالہ اس بیوی کو بھجوایا جس کا پیالہ ٹوٹ گیا تھا اور ٹوٹا ہوا اُس کے گھر میں رکھا جس نے توڑا تھا۔

صحیح بخاری 5226

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ ـ أَوْ أَتَيْتُ الْجَنَّةَ ـ فَأَبْصَرْتُ قَصْرًا فَقُلْتُ لِمَنْ هَذَا قَالُوا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ. فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَهُ فَلَمْ يَمْنَعْنِي إِلاَّ عِلْمِي بِغَيْرَتِكَ ". قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَوَعَلَيْكَ أَغَارُ.

محمد بن ابی بکر مقدمی نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر (بن سلیمان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عبیداللہ (بن عمر عمری) سے، عبیداللہ نے محمد بن منکدر سے، محمد نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے، حضرت جابرؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا کہ میں جنت میں داخل ہوا یا (فرمایا:) جنت میں آیا تو ایک محل دیکھا میں نے پوچھا: یہ کس کا ہے؟ کہنے لگے: عمر بن خطابؓ کا۔ میں نے چاہا کہ اُس کے اندر جاؤں مگر مجھے صرف اِس بات نے روکا کہ میں تمہاری غیرت کو جانتا تھا۔ حضرت عمر بن خطابؓ نے کہا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپؐ پر قربان۔ نبی اللہ! کیا میں آپؐ سے غیرت کروں گا؟

صحیح بخاری 5227

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جُلُوسٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ فَإِذَا امْرَأَةٌ تَتَوَضَّأُ إِلَى جَانِبِ قَصْرٍ فَقُلْتُ لِمَنْ هَذَا قَالَ هَذَا لِعُمَرَ. فَذَكَرْتُ غَيْرَتَهُ فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا ". فَبَكَى عُمَرُ وَهْوَ فِي الْمَجْلِسِ ثُمَّ قَالَ أَوَعَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغَارُ.

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے یونس سے، یونس نے زہری سے، (زہری نے) کہا: (سعید) بن مسیب نے مجھے خبر دی۔ اُنہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ایک بار ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں سویا ہوا ہی تھا کہ میں نے اپنے آپؐ کو جنت میں دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک عورت محل کے ایک طرف ہو کر وضو کر رہی ہے۔ میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے ؟ کسی نے کہا: یہ عمرؓ کا ہے۔ پھر میں نے اُن کی غیرت کا خیال کیا اور پیٹھ موڑ کر واپس چلا آیا۔ یہ سن کر حضرت عمرؓ رو پڑے وہ اُس مجلس میں ہی تھے۔ پھر اُنہوں نے کہا: کیا آپؐ سے یا رسولؐ اللہ میں غیرت کروں گا؟

10 von 10 heute frei