کتاب 116: باب خُرُوجِ النِّسَاءِ لِحَوَائِجِهِنَّ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5237
حَدَّثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ لَيْلاً فَرَآهَا عُمَرُ فَعَرَفَهَا فَقَالَ إِنَّكِ وَاللَّهِ يَا سَوْدَةُ مَا تَخْفَيْنَ عَلَيْنَا فَرَجَعَتْ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ وَهْوَ فِي حُجْرَتِي يَتَعَشَّى وَإِنَّ فِي يَدِهِ لَعَرْقًا فَأُنْزِلَ عَلَيْهِ فَرُفِعَ عَنْهُ وَهُوَ يَقُولُ " قَدْ أَذِنَ لَكُنَّ أَنْ تَخْرُجْنَ لِحَوَائِجِكُنَّ ".
فروہ بن ابی المغراء نے ہم سے بیان کیا کہ علی بن مسہر نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی وہ کہتی تھیں: سودہ بنت زمعہ رات کو باہر گئیں۔ حضرت عمرؓ نے اُن کو دیکھ کر پہچان لیا اور کہنے لگے: سودہؓ! تم تو اللہ کی قسم ہم سے نہیں چھپ سکتی۔ یہ سن کر وہ نبی ﷺ کے پاس لوٹ آئیں اور آپؐ سے یہ ذکر کیا۔ اس وقت آپؐ میرے حجرے میں بیٹھے رات کا کھانا کھا رہے تھے اور آپؐ کے ہاتھ میں گوشت کی ہڈی تھی۔ آپؐ پر وحی نازل ہوئی۔ پھر وہ حالت آپؐ سے جاتی رہی اور آپؐ یہ فرمانے لگے: تم کو اللہ نے اجازت دی ہے کہ تم اپنی ضرورتوں کے لیے باہر جایا کرو۔
10 von 10 heute frei