کتاب 118: باب مَا يَحِلُّ مِنَ الدُّخُولِ وَالنَّظَرِ إِلَى النِّسَاءِ فِي الرَّضَاعِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5239

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّهَا قَالَتْ جَاءَ عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ فَاسْتَأْذَنَ عَلَىَّ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ حَتَّى أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ " إِنَّهُ عَمُّكِ فَأْذَنِي لَهُ " قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ وَلَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ. قَالَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّهُ عَمُّكِ فَلْيَلِجْ عَلَيْكِ ". قَالَتْ عَائِشَةُ وَذَلِكَ بَعْدَ أَنْ ضُرِبَ عَلَيْنَا الْحِجَابُ. قَالَتْ عَائِشَةُ يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ الْوِلاَدَةِ.

عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میرا رضاعی چچا آیا اور اُس نے میرے پاس آنے کی اجازت مانگی۔ میں نے اُن کو اجازت دینے سے اُس وقت تک انکار کر دیا جب تک رسول اللہ ﷺ سے نہ پوچھ لوں۔ پھر رسول اللہ ﷺ آئے اور میں نے آپؐ سے اس کے متعلق پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا: وہ تو تمہارے چچا ہیں اُنہیں اجازت دو۔ کہتی تھیں: میں نے کہا: یا رسولؐ اللہ! مجھے تو عورت نے دودھ پلایا ہے اور مرد نے مجھے دودھ نہیں پلایا۔ کہتی تھیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ تمہارے چچا ہیں۔ تمہارے پاس اندر آ جائیں۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: اور یہ اُس وقت کا واقعہ ہے جبکہ ہمارے لئے پردہ مقرر ہوا۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: رضاعت کی وجہ سے بھی وہ رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو ولادت کی وجہ سے حرام ہو جاتے ہیں۔

10 von 10 heute frei