کتاب 120: باب قَوْلِ الرَّجُلِ لأَطُوفَنَّ اللَّيْلَةَ عَلَى نِسَائِي

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5242

حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ " قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ـ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ ـ لأَطُوفَنَّ اللَّيْلَةَ بِمِائَةِ امْرَأَةٍ تَلِدُ كُلُّ امْرَأَةٍ غُلاَمًا يُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ لَهُ الْمَلَكُ قُلْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. فَلَمْ يَقُلْ وَنَسِيَ فَأَطَافَ بِهِنَّ وَلَمْ تَلِدْ مِنْهُنَّ إِلاَّ امْرَأَةٌ نِصْفَ إِنْسَانٍ ". قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لَوْ قَالَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَمْ يَحْنَثْ وَكَانَ أَرْجَى لِحَاجَتِهِ ".

محمود (بن غیلان) نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدالرزاق نے ہمیں بتایا کہ معمر نے ہمیں خبر دی۔ اُنہوں نے (عبداللہ) بن طاؤس سے، عبداللہ نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام نے فرمایا: آج رات میں سو بیویوں کے پاس چکر لگاؤں گا اور پھر ہر ایک عورت ایک لڑکا جنے گی جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے گا۔ فرشتے نے اُن سے کہا: اِن شاء اللہ کہہ۔ مگر اُنہوں نے نہ کہا اور وہ بھول گئے تھے۔ وہ اُن کے پاس گئے اور اُن میں سے کسی نے نہ جنا سوائے ایک عورت کے وہ بھی ادھورا انسان۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اگر اِن شاء اللہ کہتے تو قسم پوری ہوتی اور اُن کی حاجت براری کی زیادہ اُمید تھی۔

10 von 10 heute frei