کتاب 121: باب لاَ يَطْرُقْ أَهْلَهُ لَيْلاً إِذَا أَطَالَ الْغَيْبَةَ مَخَافَةَ، أَنْ يُخَوِّنَهُمْ أَوْ يَلْتَمِسَ عَثَرَاتِهِمْ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5243

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُحَارِبُ بْنُ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَكْرَهُ أَنْ يَأْتِيَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ طُرُوقًا.

آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا کہ محارب بن دثار نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ اس بات کو برا سمجھتے تھے کہ کوئی شخص اپنے گھر والوں کے پاس رات کو آئے۔

صحیح بخاری 5244

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا أَطَالَ أَحَدُكُمُ الْغَيْبَةَ فَلاَ يَطْرُقْ أَهْلَهُ لَيْلاً ".

محمد بن مقاتل (مروَزی) نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ عاصم بن سلیمان نے ہمیں بتایا۔ عاصم نے (عامر) شعبی سے، شعبی نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے سنا، وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی دیر تک غائب رہے تو وہ اپنے گھر والوں کے پاس اچانک رات کو نہ آئے۔

10 von 10 heute frei