کتاب 125: باب ‏{‏وَالَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5249

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ سَأَلَهُ رَجُلٌ شَهِدْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْعِيدَ أَضْحًى أَوْ فِطْرًا قَالَ نَعَمْ لَوْلاَ مَكَانِي مِنْهُ مَا شَهِدْتُهُ ـ يَعْنِي مِنْ صِغَرِهِ ـ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى ثُمَّ خَطَبَ وَلَمْ يَذْكُرْ أَذَانًا وَلاَ إِقَامَةً ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ فَوَعَظَهُنَّ وَذَكَّرَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ فَرَأَيْتُهُنَّ يَهْوِينَ إِلَى آذَانِهِنَّ وَحُلُوقِهِنَّ يَدْفَعْنَ إِلَى بِلاَلٍ ثُمَّ ارْتَفَعَ هُوَ وَبِلاَلٌ إِلَى بَيْتِهِ.

احمد بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا، سفیان نے عبدالرحمٰن بن عابس سے روایت کی۔ (اُنہوں نے کہا:) میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، اُن سے ایک شخص نے پوچھا: کیا آپؓ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عید الفطر یا عید الاضحیٰ میں شریک ہوئے؟ اُنہوں نے کہا: ہاں اور اگر میرا آپؐ سے تعلق نہ ہوتا تو میں اِس میں شریک نہ ہوتا یعنی کم سنی کی وجہ سے (شریک نہ ہوتا۔) حضرت ابن عباسؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نکلے اور آپؐ نے نماز پڑھائی۔ پھر لوگوں سے مخاطب ہو کر تقریر فرمائی اور حضرت ابن عباسؓ نے نہ اذان کا ذکر کیا نہ اقامت کا۔ پھر اِس کے بعد آپؐ عورتوں کے پاس آئے اور اُنہیں وعظ و نصیحت کی اور اُن کو صدقہ دینے کا حکم دیا۔ میں نے اُن عورتوں کو دیکھا کہ وہ جھک جھک کر اپنے کانوں اور گلوں کی طرف ہاتھ بڑھا رہی تھیں، حضرت بلالؓ کو دیتی جاتی تھیں۔ پھر آپؐ اور حضرت بلالؓ گھر کو چلے گئے۔

10 von 10 heute frei