کتاب 68: كتاب الطلاق

صحیح بخاری, حصہ 5

صحیح بخاری 5331

نیز مجھے محمد بن مثنیّٰ نے بتایا کہ ہم سے عبدالاعلیٰ (بن عبدالاعلیٰ) نے بیان کیا کہ ہمیں سعید (بن ابی عروبہ) نے قتادہ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ حسن (بصری) نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت معقل بن یسارؓ کی بہن ایک شخص کے نکاح میں تھی۔ پھر اس نے اس کو طلاق دے دی اور اس سے الگ رہا۔ جب اس کی عدت پوری ہو چکی تو پھر اس کے بعد اس نے اس کو نکاح کا پیغام بھیجا۔ حضرت معقلؓ کو اس سے غیرت کی وجہ سے غصہ آیا اور کہنے لگے کہ جبکہ وہ اُس سے رجوع کرنے پر قادر تھا تو اس وقت اس کو چھوڑ دیا۔ پھر (عدت گزرنے کے بعد) اب اس کو نکاح کا پیغام بھیجا۔ اس لئے حضرت معقلؓ اس کے خاوند اور اپنی بہن کے درمیان روک بن گئے۔ اس لئے اللہ نے یہ حکم نازل کیا: اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت کو پورا کر لیں تو تم انہیں جبکہ وہ نیک طریق پر باہم رضا مند ہو جائیں اپنے خاوندوں کے ساتھ نکاح کر لینے سے مت روکو… اس پر رسول اللہ ﷺ نے حضرت معقلؓ کو بلایا اور ان کے سامنے یہ آیت پڑھی۔ یہ سن کر انہوں نے جوش چھوڑ دیا اور اللہ کے حکم کے سامنے سر جھکایا۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ كَانَتْ أُخْتُهُ تَحْتَ رَجُلٍ فَطَلَّقَهَا ثُمَّ خَلَّى عَنْهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا ثُمَّ خَطَبَهَا فَحَمِيَ مَعْقِلٌ مِنَ ذَلِكَ أَنَفًا فَقَالَ خَلَّى عَنْهَا وَهْوَ يَقْدِرُ عَلَيْهَا ثُمَّ يَخْطُبُهَا فَحَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ {وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلاَ تَعْضُلُوهُنَّ} إِلَى آخِرِ الآيَةِ فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَرَأَ عَلَيْهِ فَتَرَكَ الْحَمِيَّةَ وَاسْتَقَادَ لأَمْرِ اللَّهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5332

قتیبہ (بن سعید) نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے روایت کی کہ حضرت ابن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما نے اپنی بیوی کو ایک ہی دفعہ طلاق دی اور وہ اس وقت حائضہ تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے اُن کو حکم دیا کہ وہ اُس کو واپس لے آئے اور پھر اُس کو اُس وقت تک رکھے جب تک کہ پاک نہ ہو جائے۔ اور پھر اس کے پاس ایک دفعہ اور حیض آئے۔ پھر اس کے بعد اس کو رہنے دے یہاں تک کہ وہ اپنے حیض سے پاک ہو جائے۔ پھر اگر اس کو طلاق دینا چاہے تو جب وہ پاک ہو جائے اس سے جماع کرنے سے پہلے اس کو طلاق دے۔ یہی وہ عدت ہے جس کے متعلق اللہ نے حکم دیا کہ اس پر عورتوں کو طلاق دی جائے۔ اور حضرت عبداللہ (بن عمرؓ) سے جب اس کے متعلق پوچھا جاتا تو ان میں سے کسی کو کہتے: اگر تم نے اس کو تین طلاقیں دے دی ہیں تو جب تک کہ وہ کسی اور خاوند سے نکاح نہ کر لے وہ تم پر حرام ہے۔ اور (قتیبہ کے سوا) اور لوگوں نے لیث سے روایت کرتے ہوئے اتنا زیادہ بیان کیا کہ نافع نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت ابن عمرؓ نے فرمایا: اگر تم ایک بار یا دو بار طلاق دو (تو تم رجوع کر سکتے ہو) کیونکہ نبی ﷺ نے مجھے یہی حکم دیا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنهما ـ طَلَّقَ امْرَأَةً لَهُ وَهْىَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُمْسِكَهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ عِنْدَهُ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ حَيْضِهَا فَإِنْ أَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا حِينَ تَطْهُرُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُجَامِعَهَا فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ. وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ إِذَا سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ قَالَ لأَحَدِهِمْ إِنْ كُنْتَ طَلَّقْتَهَا ثَلاَثًا فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْكَ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ. وَزَادَ فِيهِ غَيْرُهُ عَنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ قَالَ ابْنُ عُمَرَ لَوْ طَلَّقْتَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ فَإِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَمَرَنِي بِهَذَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5333

حجاج (بن منہال) نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ محمد بن سیرین نے ہم سے بیان کیا، یونس بن جُبَیر نے مجھے بتایا۔ (یونس نے کہا کہ) میں نے حضرت ابن عمرؓ سے پوچھا۔ انہوں نے کہا: ابن عمرؓ نے اپنی بیوی کو طلاق دی جبکہ وہ حائضہ تھی تو حضرت عمرؓ نے نبی ﷺ سے پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا: اسے کہو کہ وہ اسے واپس لے لے۔ پھر جب سے اُس کی عدت شروع ہو تو طلاق دے۔ میں نے کہا: کیا یہ طلاق شمار ہو گی؟ حضرت ابن عمرؓ نے کہا: بتاؤ تو سہی اگر وہ (شریعت کے احکام بجا لانے سے) عاجز ہو یا بیوقوف بنے (تو اس سے کیا ہوتا ہے۔ )

حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ جُبَيْرٍ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُطَلِّقَ مِنْ قُبُلِ عِدَّتِهَا قُلْتُ فَتَعْتَدُّ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ قَالَ أَرَأَيْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5334

حضرت زینبؓ کہتی تھیں: میں حضرت امّ حبیبہؓ نبی ﷺ کی زوجہ کے پاس جب ان کے باپ ابوسفیان بن حرب فوت ہوئے، گئی۔ تو حضرت امّ حبیبہؓ نے کچھ خوشبو منگوائی جس میں زعفران یا اس کے سوا کسی اور چیز کی زردی تھی۔ اور انہوں نے وہ خوشبو لڑکی کو لگائی پھر اپنے گالوں کو (ہاتھ پھیر کر) لگائی۔ پھر کہنے لگیں: اللہ کی قسم! مجھے تو خوشبو کی کچھ ضرورت نہیں مگر میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرما رہے تھے: کسی عورت کو جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان لاتی ہو جائز نہیں کہ وہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرے۔ ہاں خاوند پر چار مہینے دس دن سوگ کرے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ هَذِهِ الأَحَادِيثَ الثَّلاَثَةَ قَالَتْ زَيْنَبُ دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حِينَ تُوُفِّيَ أَبُوهَا أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ فَدَعَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِطِيبٍ فِيهِ صُفْرَةٌ خَلُوقٌ أَوْ غَيْرُهُ فَدَهَنَتْ مِنْهُ جَارِيَةً ثُمَّ مَسَّتْ بِعَارِضَيْهَا ثُمَّ قَالَتْ وَاللَّهِ مَا لِي بِالطِّيبِ مِنْ حَاجَةٍ غَيْرَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَحِلُّ لاِمْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلاَثِ لَيَالٍ إِلاَّ عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5335

حضرت زینبؓ کہتی تھیں: میں حضرت زینب بنت جحشؓ کے پاس جب اُن کا بھائی فوت ہوگیا، گئی تو انہوں نے خوشبو منگائی اور اس سے کچھ لے کر لگائی۔ پھر وہ کہنے لگیں: دیکھو! اللہ کی قسم! مجھے خوشبو کی کوئی ضرورت نہیں مگر میں نے رسول اللہ ﷺ سے منبر پر کھڑے ہوئے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: کسی عورت کو جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان لاتی ہو یہ جائز نہیں کہ کسی پر تین رات سے زیادہ سوگ کرے مگر خاوند پر چار مہینے دس دن تک سوگ کرے۔

قَالَتْ زَيْنَبُ فَدَخَلْتُ عَلَى زَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ حِينَ تُوُفِّيَ أَخُوهَا فَدَعَتْ بِطِيبٍ فَمَسَّتْ مِنْهُ ثُمَّ قَالَتْ أَمَا وَاللَّهِ مَا لِي بِالطِّيبِ مِنْ حَاجَةٍ غَيْرَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ " لاَ يَحِلُّ لاِمْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلاَثِ لَيَالٍ إِلاَّ عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5336

حضرت زینبؓ کہتی تھیں: اور میں نے حضرت امّ سلمہؓ سے سنا۔ وہ کہتی تھیں: ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی: یا رسول اللہ! میری بیٹی کا خاوند فوت ہو گیا ہے اور اس کی آنکھیں دکھ گئی ہیں۔ تو کیا ہم اُس کو سرمہ لگائیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نہیں۔ اُس نے دو دفعہ یا تین دفعہ پوچھا۔ ہر بار آپؐ یہی فرماتے تھے کہ نہیں۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: صرف چار مہینے اور دس دن ہی تو عدت ہے۔ اور تم میں سے ایک زمانۂ جاہلیت میں سال کے آخر میں اُونٹ کی مینگنیاں پھینکتی تھی۔

قَالَتْ زَيْنَبُ وَسَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ تَقُولُ جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَتِي تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَقَدِ اشْتَكَتْ عَيْنَهَا أَفَتَكْحُلُهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ ". مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا كُلَّ ذَلِكَ يَقُولُ لاَ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ وَقَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ تَرْمِي بِالْبَعَرَةِ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5337

اور حُمَید نے کہا: میں نے حضرت زینبؓ سے پوچھا: سال کے آخر میں اونٹ کی مینگنی کیوں پھینکتی تھیں؟ تو حضرت زینبؓ نے فرمایا: یہ دستور تھا کہ جس عورت کا خاوند فوت ہو جاتا تو وہ ایک چھوٹی سی جھونپڑی میں داخل ہو جاتی اور نہایت ہی برے کپڑے پہنتی اور خوشبو نہ لگاتی۔ یہاں تک کہ اسی طرح ایک سال گزر جاتا۔ پھر اس کے پاس کوئی جانور گدھا یا بکری یا پرندہ لایا جاتا تو کم ہی ہوتا کہ جس جانور سے وہ اپنا جسم رگڑتی اور وہ نہ مر جاتا۔ (یعنی وہ ضرور ہی مر جاتا۔) پھر وہ باہر آتی اور اسے ایک مینگنی دی جاتی جسے وہ پھینکتی۔ پھر اس کے بعد وہ دوبارہ خوشبو وغیرہ جو چاہتی لگاتی۔ مالک سے پوچھا گیا: مَا تَفْتَضُّ بِهِ سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا: اپنے جسم سے لگاتی تھی۔

قَالَ حُمَيْدٌ فَقُلْتُ لِزَيْنَبَ وَمَا تَرْمِي بِالْبَعَرَةِ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ فَقَالَتْ زَيْنَبُ كَانَتِ الْمَرْأَةُ إِذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا دَخَلَتْ حِفْشًا وَلَبِسَتْ شَرَّ ثِيَابِهَا وَلَمْ تَمَسَّ طِيبًا حَتَّى تَمُرَّ بِهَا سَنَةٌ ثُمَّ تُؤْتَى بِدَابَّةٍ حِمَارٍ أَوْ شَاةٍ أَوْ طَائِرٍ فَتَفْتَضُّ بِهِ فَقَلَّمَا تَفْتَضُّ بِشَىْءٍ إِلاَّ مَاتَ ثُمَّ تَخْرُجُ فَتُعْطَى بَعَرَةً فَتَرْمِي ثُمَّ تُرَاجِعُ بَعْدُ مَا شَاءَتْ مِنْ طِيبٍ أَوْ غَيْرِهِ. سُئِلَ مَالِكٌ مَا تَفْتَضُّ بِهِ قَالَ تَمْسَحُ بِهِ جِلْدَهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5338

آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ حُمَید بن نافع نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت زینب بنت امّ سلمہؓ سے، حضرت زینبؓ نے اپنی ماں سے روایت کی کہ ایک عورت کا خاوند فوت ہو گیا تو اس کی آنکھوں کے خراب ہونے سے لوگ ڈرے اور رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپؐ سے سرمہ لگانے کی اجازت مانگی۔ آپؐ نے فرمایا: سرمہ نہ لگائے۔ وہ بھی تو ایک زمانہ تھا کہ تم میں سے ایک نہایت ہی برے کپڑوں میں یا فرمایا: نہایت ہی بری جھونپڑی میں رہا کرتی تھی۔ جب ایک سال ہو جاتا تو اگر سامنے سے کتا گزرتا تو وہ مینگنی پھینکتی۔ (سرمہ) نہ لگائے جب تک کہ چار مہینے اور دس دن نہ گزر جائیں۔

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّهَا أَنَّ امْرَأَةً تُوُفِّيَ زَوْجُهَا فَخَشُوا عَلَى عَيْنَيْهَا فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاسْتَأْذَنُوهُ فِي الْكُحْلِ فَقَالَ " لاَ تَكَحَّلْ قَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ تَمْكُثُ فِي شَرِّ أَحْلاَسِهَا أَوْ شَرِّ بَيْتِهَا فَإِذَا كَانَ حَوْلٌ فَمَرَّ كَلْبٌ رَمَتْ بِبَعَرَةٍ فَلاَ حَتَّى تَمْضِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5339

اور میں نے حضرت زینب بنت امّ سلمہؓ سے سنا۔ وہ حضرت امّ حبیبہؓ سے روایت کرتے ہوئے بیان کرتی تھیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: کسی مسلمان عورت کے لئے جو اللہ اور یومِ آخر پر ایمان لاتی ہو جائز نہیں کہ تین دن سے اُوپر سوگ کرے۔ البتہ اپنے خاوند پر چار مہینے دس دن سوگ کرے۔

وَسَمِعْتُ زَيْنَبَ ابْنَةَ أُمِّ سَلَمَةَ تُحَدِّثُ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَحِلُّ لاِمْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُحِدَّ فَوْقَ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ إِلاَّ عَلَى زَوْجِهَا أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5340

مسدد نے ہمیں بتایا کہ بِشر (بن مُفَضّل) نے ہم سے بیان کیا۔ سلمہ بن علقمہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد بن سیرین سے روایت کی کہ حضرت امّ عطیہؓ کہتی تھیں: ہمیں تین دن سے زیادہ سوگ کرنے سے روک دیا گیا سوائے خاوند کے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ نُهِينَا أَنْ نُحِدَّ أَكْثَرَ مِنْ ثَلاَثٍ إِلاَّ بِزَوْجٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5341

عبداللہ بن عبدالوہاب نے مجھ سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب (سختیانی) سے، ایوب نے حفصہ (بنت سیرین) سے، حفصہ نے حضرت امّ عطیہؓ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: ہمیں میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرنے سے روک دیا جاتا تھا مگر خاوند پر چار مہینے اور دس دن سوگ ہوتا۔ اور (سوگ میں) ہم نہ سرمہ لگاتیں، نہ خوشبو اور نہ رنگا کپڑا پہنتیں، سوائے یمنی رنگین چادریں۔ اور ہمیں طہر کے وقت اجازت دی گئی کہ جب ہم میں سے کوئی حیض کے بعد نہائے تو تھوڑی سی ظفار کٹھ (کستوری) لگا لے اور ہمیں جنازوں کے ساتھ جانے سے بھی روکا جاتا تھا۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ كُنَّا نُنْهَى أَنْ نُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلاَثٍ إِلاَّ عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا وَلاَ نَكْتَحِلَ وَلاَ نَطَّيَّبَ وَلاَ نَلْبَسَ ثَوْبًا مَصْبُوغًا إِلاَّ ثَوْبَ عَصْبٍ وَقَدْ رُخِّصَ لَنَا عِنْدَ الطُّهْرِ إِذَا اغْتَسَلَتْ إِحْدَانَا مِنْ مَحِيضِهَا فِي نُبْذَةٍ مِنْ كُسْتِ أَظْفَارٍ وَكُنَّا نُنْهَى عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5342

فضل بن دُکَین نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالسلام بن حرب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن حسان) سے، ہشام نے حفصہ (بنت سیرین) سے، حفصہ نے حضرت امّ عطیہؓ سے روایت کی کہ وہ کہتی تھیں: نبی ﷺ نے فرمایا: کسی عورت کو جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان لاتی ہو جائز نہیں کہ تین رات سے زیادہ سوگ کرے سوائے (اپنے) خاوند کے۔ نہ سرمہ لگائے اور نہ رنگے ہوئے کپڑے پہنے سوائے یمن کے رنگین کپڑے کے۔

حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَحِلُّ لاِمْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُحِدَّ فَوْقَ ثَلاَثٍ إِلاَّ عَلَى زَوْجٍ فَإِنَّهَا لاَ تَكْتَحِلُ وَلاَ تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا إِلاَّ ثَوْبَ عَصْبٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5343

اور (محمد بن عبداللہ) انصاری نے کہا کہ ہم سے ہشام (بن حسان) نے بیان کیا کہ حفصہ (بنت سیرین) نے ہمیں بتایا۔ مجھ سے حضرت امّ عطیہؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے (سوگ سے) روکا۔ اور عورت خوشبو نہ لگائے مگر طہر کے قریب جب حیض سے پاک ہو تو تھوڑی سی کٹھ یا ظفار استعمال کرے۔ ابو عبداللہ نے کہا: قُسْط اور كُسْت ایک ہی ہے جیسے کافور اور قافور.

وَقَالَ الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَتْنَا حَفْصَةُ حَدَّثَتْنِي أُمُّ عَطِيَّةَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " وَلاَ تَمَسَّ طِيبًا إِلاَّ أَدْنَى طُهْرِهَا إِذَا طَهُرَتْ نُبْذَةً مِنْ قُسْطٍ وَأَظْفَارٍ ". قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ الْقُسْطُ وَالْكُسْتُ مِثْلُ الْكَافُورِ وَالْقَافُورِ

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5344

اسحاق بن منصور نے مجھ سے بیان کیا کہ رَوح بن عبادہ نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے شبل سے، شبل نے ابن ابی نجیح سے، انہوں نے مجاہد سے روایت کی۔ وَ الَّذِيْنَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ يَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا جو آیت ہے، انہوں نے کہا: یہ وہ عدت تھی جو عورت اپنے خاوند کے گھر والوں کے پاس ضروری طور پر گزارا کرتی تھی اس لئے اللہ نے یہ حکم نازل کیا: تم میں سے جو فوت ہوں اور بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ اپنی بیویوں کے لئے وصیت کر جائیں کہ ایک سال تک انہیں فائدہ اٹھانے دینا ہوگا بغیر اس کے کہ نکالی جائیں۔ اگر وہ خود نکلیں تو تم پر کوئی گناہ نہیں۔ اس بھلے کام کی وجہ سے جو انہوں نے اپنے لئے خود بخود کیا ہے۔ مجاہد نے کہا: اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے سات مہینے اور بیس راتیں بڑھا کر سال پورا کر دیا۔ یہ ایسی وصیت ہے کہ اگر وہ چاہے تو اس وصیت کے مطابق گھر میں رہے اور اگر چاہے تو نکل جائے۔ اور یہی مراد ہے اللہ کے اس قول سے ’’بغیر اس کے کہ نکالی جائیں۔ اگر وہ خود نکلیں تو تم پر کوئی گناہ نہیں۔‘‘ مگر عدت جیسی کہ وہ ہے اس پر ضروری ہے۔ (ابن ابی نجیح نے) مجاہد سے روایت کرتے ہوئے یہ کہا۔ اور عطاء (بن ابی رباح) نے کہا کہ حضرت ابن عباسؓ کہتے تھے کہ اس آیت نے عورت کی اس عدت کو جو وہ اپنے گھر والوں کے پاس گزارتی تھی منسوخ کر دیا۔ اب جہاں چاہے عدت گزارے۔ اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول غَيْرَ اِخْرَاجٍ جو ہے، عطاء نے کہا: اگر چاہے تو اپنے گھر والوں کے پاس عدت گزارے اور اپنی وصیت کے مطابق رہے اور اگر چاہے نکل جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تم پر کوئی گناہ نہیں اس امر میں جو انہوں نے کیا۔ عطاء نے کہا: اس کے بعد میراث کا حکم آیا اور اس نے اس رہائش کو بھی منسوخ کر دیا تو اب جہاں چاہے عدت گزارے اور اس کے لئے (اپنے خاوند کے گھر) رہنا ضروری نہیں۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا شِبْلٌ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا} قَالَ كَانَتْ هَذِهِ الْعِدَّةُ تَعْتَدُّ عِنْدَ أَهْلِ زَوْجِهَا وَاجِبًا فَأَنْزَلَ اللَّهُ {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا وَصِيَّةً لأَزْوَاجِهِمْ مَتَاعًا إِلَى الْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ فَإِنْ خَرَجْنَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا فَعَلْنَ فِي أَنْفُسِهِنَّ مِنْ مَعْرُوفٍ} قَالَ جَعَلَ اللَّهُ لَهَا تَمَامَ السَّنَةِ سَبْعَةَ أَشْهُرٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً وَصِيَّةً إِنْ شَاءَتْ سَكَنَتْ فِي وَصِيَّتِهَا وَإِنْ شَاءَتْ خَرَجَتْ وَهْوَ قَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى {غَيْرَ إِخْرَاجٍ فَإِنْ خَرَجْنَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ} فَالْعِدَّةُ كَمَا هِيَ وَاجِبٌ عَلَيْهَا زَعَمَ ذَلِكَ عَنْ مُجَاهِدٍ. وَقَالَ عَطَاءٌ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَسَخَتْ هَذِهِ الآيَةُ عِدَّتَهَا عِنْدَ أَهْلِهَا فَتَعْتَدُّ حَيْثُ شَاءَتْ وَقَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى {غَيْرَ إِخْرَاجٍ}. وَقَالَ عَطَاءٌ إِنْ شَاءَتِ اعْتَدَّتْ عِنْدَ أَهْلِهَا وَسَكَنَتْ فِي وَصِيَّتِهَا وَإِنْ شَاءَتْ خَرَجَتْ لِقَوْلِ اللَّهِ {فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا فَعَلْنَ}. قَالَ عَطَاءٌ ثُمَّ جَاءَ الْمِيرَاثُ فَنَسَخَ السُّكْنَى فَتَعْتَدُّ حَيْثُ شَاءَتْ وَلاَ سُكْنَى لَهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5345

محمد بن کثیر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سفیان (ثوری) سے، سفیان نے عبداللہ بن ابی بکر بن عمرو بن حزم سے روایت کی کہ حُمَید بن نافع نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حضرت زینب بنت امّ سلمہؓ سے، حضرت زینبؓ نے حضرت امّ حبیبہ بنت ابی سفیانؓ سے روایت کی کہ جب اُن کو اُن کے باپ کی موت کی خبر ملی تو انہوں نے خوشبو منگائی اور اپنے بازؤں پر ہاتھ پھیر کر لگائی اور کہنے لگیں: مجھے تو خوشبو کی ضرورت نہ تھی اگر میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے نہ سنا ہوتا کہ کسی عورت کے لئے بھی کہ جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان لاتی ہو جائز نہیں کہ وہ میت پر تین رات سے زیادہ سوگ کرے مگر اپنے خاوند پر چار مہینے اور دس دن سوگ کرے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ابْنَةِ أَبِي سُفْيَانَ لَمَّا جَاءَهَا نَعِيُّ أَبِيهَا دَعَتْ بِطِيبٍ فَمَسَحَتْ ذِرَاعَيْهَا وَقَالَتْ مَا لِي بِالطِّيبِ مِنْ حَاجَةٍ. لَوْلاَ أَنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَحِلُّ لاِمْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ تُحِدُّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلاَثٍ إِلاَّ عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5346

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے، زُہری نے ابوبکر بن عبدالرحمٰن سے، ابوبکر نے حضرت ابومسعود (انصاری) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے کتے کی قیمت اور کاہن کی شیرینی اور رنڈی کی خرچی سے روکا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5347

آدم (بن ابی ایاس) نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ عون بن ابی جُحَیفہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے گودنے اور گدوانے والی اور سود خور اور سود کھلانے والے پر لعنت کی۔ اور کتے کی قیمت اور رنڈی کی کمائی سے روکا۔ اور تصویر بنانے والوں پر لعنت کی۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ وَآكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ وَنَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَكَسْبِ الْبَغِيِّ وَلَعَنَ الْمُصَوِّرِينَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5348

علی بن جعد نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد بن جُحادہ سے، محمد نے ابوحازم (سلمان اشجعی) سے، ابوحازم نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے لونڈیوں کی (حرام) کمائی سے روکا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ كَسْبِ الإِمَاءِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5349

عمرو بن زُرارہ نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل (بن علیہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب (سختیانی) سے، ایوب نے سعید بن جبیر سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمرؓ سے پوچھا: ایک شخص نے اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائی ہو؟ تو انہوں نے کہا: نبی اللہ ﷺ نے بنی عَجلان کے مرد عورت میں علیحدگی کرا دی اور فرمایا: اللہ جانتا ہے کہ تم میں سے ایک ضرور جھوٹا ہے تو پھر کیا تم میں سے کوئی توبہ کرنے والا ہے؟ تو انہوں نے نہ مانا۔ آپؐ نے پھر فرمایا: اللہ جانتا ہے کہ تم میں سے ایک ضرور جھوٹا ہے۔ تو پھر کیا تم میں سے کوئی توبہ کرنے والا ہے؟ تو انہوں نے نہ مانا۔ تب آپؐ نے ان کو جدا کردیا۔ ایوب نے کہا کہ عمرو بن دینار مجھ سے کہتے تھے: اس حدیث میں ایک بات ہے میں تمہیں اس کو بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھتا۔ انہوں نے کہا: اس شخص نے کہا: میرا مال مجھے واپس ملنا چاہیے۔ آپؐ نے فرمایا: اگر تم سچے بھی ہو تو تمہارا کوئی مال نہیں کیونکہ تم اس سے تعلق قائم کر چکے ہو۔ اور اگر تم جھوٹے ہو تو پھر یہ مال تم سے اور بھی زیادہ دور ہے۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ رَجُلٌ قَذَفَ امْرَأَتَهُ فَقَالَ فَرَّقَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ أَخَوَىْ بَنِي الْعَجْلاَنِ وَقَالَ " اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبٌ ". فَأَبَيَا فَقَالَ " اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبٌ ". فَأَبَيَا فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا. قَالَ أَيُّوبُ فَقَالَ لِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ فِي الْحَدِيثِ شَىْءٌ لاَ أَرَاكَ تُحَدِّثُهُ قَالَ قَالَ الرَّجُلُ مَالِي. قَالَ " لاَ مَالَ لَكَ إِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَقَدْ دَخَلْتَ بِهَا وَإِنْ كُنْتَ كَاذِبًا فَهْوَ أَبْعَدُ مِنْكَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5350

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا۔ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن دینار) سے، عمرو نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے لعان کرنے والوں سے فرمایا: تمہارا حساب اب اللہ پر ہے۔ تم میں سے ایک جھوٹا ہے۔ تمہارا اس عورت سے کوئی سروکار نہیں۔ اُس نے کہا: یا رسول اللہ! میرا مال؟ آپؐ نے فرمایا: تمہارا کوئی مال نہیں اگر تم نے اس کے متعلق سچ کہا ہے تو وہ اس معاہدہ کے عوض میں ہے جس کی رُو سے تم نے اس کی شرمگاہ کو اپنے لئے حلال سمجھا۔ اور اگر تم نے اس کے متعلق جھوٹ کہا ہے تو پھر یہ مال تمہارے لئے اور بھی زیادہ دور ہے۔ اس سے اب تم کو کچھ نہیں ملنا چاہیے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لِلْمُتَلاَعِنَيْنِ " حِسَابُكُمَا عَلَى اللَّهِ أَحَدُكُمَا كَاذِبٌ لاَ سَبِيلَ لَكَ عَلَيْهَا ". قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَالِي. قَالَ " لاَ مَالَ لَكَ إِنْ كُنْتَ صَدَقْتَ عَلَيْهَا فَهْوَ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِهَا وَإِنْ كُنْتَ كَذَبْتَ عَلَيْهَا فَذَاكَ أَبْعَدُ وَأَبْعَدُ لَكَ مِنْهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

آج 10 میں سے 10 باقی