کتاب 17: باب
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5284
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ أَنَّ عَائِشَةَ أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ فَأَبَى مَوَالِيهَا إِلاَّ أَنْ يَشْتَرِطُوا الْوَلاَءَ فَذَكَرَتْ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ ". وَأُتِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِلَحْمٍ فَقِيلَ إِنَّ هَذَا مَا تُصُدِّقَ عَلَى بَرِيرَةَ فَقَالَ " هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ ". حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ وَزَادَ فَخُيِّرَتْ مِنْ زَوْجِهَا.
عبداللہ بن رَجاء نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حَکَم سے، حَکَم نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے اَسْوَد سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا:) حضرت عائشہؓ نے بریرہؓ کو خریدنا چاہا تو اُس کے مالکوں نے اُس کو بیچنے سے انکار کردیا مگر اس شرط پر کہ وہ حقِ وراثت کو مشروط رکھیں گے۔ حضرت عائشہؓ نے نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا: اُس کو خرید لو اور اُس کو آزاد کردو کیونکہ حقِ وراثت اُس کا ہوتا ہے جس نے آزاد کیا۔ اور نبی ﷺ کے پاس گوشت لایا گیا۔ آپؐ سے کہا گیا: یہ وہ ہے جو بریرہؓ کو بطور صدقہ کے دیا گیا۔ آپؐ نے فرمایا: وہ اُس کے لئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے تحفہ۔ آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا اور انہوں نے اتنا زیادہ بیان کیا۔ بریرہؓ کو اُس کے خاوند کے متعلق اختیار دیا گیا۔
10 von 10 heute frei