کتاب 34: باب التَّفْرِيقِ بَيْنَ الْمُتَلاَعِنَيْنِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5313

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَرَّقَ بَيْنَ رَجُلٍ وَامْرَأَةٍ قَذَفَهَا وَأَحْلَفَهُمَا.

ابراہیم بن منذر نے مجھ سے بیان کیا کہ انس بن عیاض نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ سے، عبیداللہ نے نافع سے روایت کی۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مرد کو عورت سے علیحدہ کر دیا تھا جس پر اس نے زنا کی تہمت لگائی تھی اور آپؐ نے اُن کو قسمیں دلوائی تھیں۔

صحیح بخاری 5314

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لاَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ رَجُلٍ وَامْرَأَةٍ مِنَ الأَنْصَارِ وَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا.

مسدد نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبید اللہ سے روایت کی کہ (عبید اللہ نے کہا:) نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا۔ وہ کہتے تھے کہ نبی ﷺ نے ایک انصاری مرد اور عورت کے درمیان لعان کروایا اور ان دونوں کو ایک دوسرے سے جدا کردیا۔

10 von 10 heute frei