کتاب 36: باب قَوْلِ الإِمَامِ اللَّهُمَّ بَيِّنْ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5316

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ ذُكِرَ الْمُتَلاَعِنَانِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ عَاصِمُ بْنُ عَدِيٍّ فِي ذَلِكَ قَوْلاً ثُمَّ انْصَرَفَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ فَذَكَرَ لَهُ أَنَّهُ وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلاً فَقَالَ عَاصِمٌ مَا ابْتُلِيتُ بِهَذَا الأَمْرِ إِلاَّ لِقَوْلِي. فَذَهَبَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ بِالَّذِي وَجَدَ عَلَيْهِ امْرَأَتَهُ وَكَانَ ذَلِكَ الرَّجُلُ مُصْفَرًّا قَلِيلَ اللَّحْمِ سَبْطَ الشَّعَرِ وَكَانَ الَّذِي وَجَدَ عِنْدَ أَهْلِهِ آدَمَ خَدْلاً كَثِيرَ اللَّحْمِ جَعْدًا قَطَطًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ بَيِّنْ ". فَوَضَعَتْ شَبِيهًا بِالرَّجُلِ الَّذِي ذَكَرَ زَوْجُهَا أَنَّهُ وَجَدَ عِنْدَهَا فَلاَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَهُمَا فَقَالَ رَجُلٌ لاِبْنِ عَبَّاسٍ فِي الْمَجْلِسِ هِيَ الَّتِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ رَجَمْتُ أَحَدًا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ لَرَجَمْتُ هَذِهِ ". فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لاَ تِلْكَ امْرَأَةٌ كَانَتْ تُظْهِرُ السُّوءَ فِي الإِسْلاَمِ.

اسماعیل (بن ابی اُوَیس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: سلیمان بن بلال نے مجھے بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عبدالرحمٰن بن قاسم نے قاسم بن محمد سے، قاسم نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے پاس لعان کرنے والوں کا ذکر کیا گیا تو حضرت عاصمؓ نے اس کے متعلق ایک بات کہی اور پھر کہہ کر واپس چلے گئے۔ اتنے میں انہی کی قوم میں سے ایک شخص آیا اور اُن سے ذکر کیا کہ اُس نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک شخص کو پایا۔ حضرت عاصمؓ نے کہا: میں جو اس بات میں مبتلا ہوا ہوں تو محض اپنی اس بات کی وجہ سے۔ پھر اس کو رسول اللہ ﷺ کے پاس لے گئے اور انہوں نے آپؐ کو اس شخص کے متعلق بتایا، جس کو )عُوَیمر( نے اپنی بیوی کے پاس پایا تھا اور یہ شخص زرد رنگ کا دبلا پتلا، سیدھے بالوں والا تھا۔ اور وہ شخص جس کو )عُوَیمر( نے اپنی بیوی کے پاس پایا تھا گندم گوں، موٹی پنڈلیوں والا، موٹا، بہت گھنگھریالے بالوں والا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! حقیقت کو کھول۔ چنانچہ اس عورت نے اس شخص کے ہم شکل بچہ جنا کہ جس کے متعلق اس کے خاوند نے ذکر کیا تھا کہ اس نے اسے اس کے پاس پایا۔ تب رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں کے درمیان لعان کرایا۔ ایک شخص نے حضرت ابن عباسؓ سے مجلس میں ہی کہا: کیا وہ یہی تھی جس کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر میں بغیر کھلے ثبوت کے کسی کو سنگسار کرتا تو اس کو کرتا۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا کہ نہیں، وہ ایک اور عورت تھی جو اسلام میں اعلانیہ بدکاری کرتی تھی۔

10 von 10 heute frei