کتاب 41: باب قِصَّةِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5321

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَذْكُرُ أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ طَلَّقَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَكَمِ فَانْتَقَلَهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَأَرْسَلَتْ عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى مَرْوَانَ وَهْوَ أَمِيرُ الْمَدِينَةِ اتَّقِ اللَّهَ وَارْدُدْهَا إِلَى بَيْتِهَا. قَالَ مَرْوَانُ فِي حَدِيثِ سُلَيْمَانَ إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْحَكَمِ غَلَبَنِي. وَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَوَمَا بَلَغَكِ شَأْنُ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ لاَ يَضُرُّكَ أَنْ لاَ تَذْكُرَ حَدِيثَ فَاطِمَةَ. فَقَالَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ إِنْ كَانَ بِكِ شَرٌّ فَحَسْبُكِ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ مِنَ الشَّرِّ.

اسماعیل (بن ابی اُوَیس) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید (انصاری) سے، یحيٰ نے قاسم بن محمد اور سلیمان بن یسار سے روایت کی کہ انہوں نے ان دونوں سے سنا کہ وہ ذکر کرتے تھے کہ یحيٰ بن سعید بن عاص نے عبدالرحمٰن بن حکم کی بیٹی کو طلاق دی تو عبدالرحمٰن اس کو وہاں سے لے آئے اور حضرت عائشہؓ امّ المؤمنین نے مروان کو جو مدینہ کا حاکم تھا، کہلا بھیجا کہ اللہ سے ڈرو اور اس کو اس کے گھر میں واپس بھیج دو۔ سلیمان کی حدیث میں یوں ہے کہ مروان نے کہا کہ عبدالرحمٰن بن حَکَم نے مجھے مجبور کر دیا۔ اور قاسم بن محمد نے یوں کہا: (اور مروان نے یہ جواب دیا) کیا آپؓ کو فاطمہ بنت قیسؓ کے واقعہ کی خبر نہیں پہنچی؟ حضرت عائشہؓ نے فرمایا: اگر تم فاطمہؓ کے واقعہ کا ذکر کرو تب بھی یہ تمہیں زیادہ فائدہ نہیں دینے کا۔ مروان بن حکم نے کہا: اگر آپؓ کی مراد شر سے ہے تو جو اِن دونوں کے درمیان شر ہے وہ آپ کے لئے کافی ہے (فیصلہ کرنے کے لئے)۔

صحیح بخاری 5322

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَذْكُرُ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، طَلَّقَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَكَمِ، فَانْتَقَلَهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، فَأَرْسَلَتْ عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى مَرْوَانَ وَهْوَ أَمِيرُ الْمَدِينَةِ اتَّقِ اللَّهَ وَارْدُدْهَا إِلَى بَيْتِهَا‏.‏ قَالَ مَرْوَانُ فِي حَدِيثِ سُلَيْمَانَ إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْحَكَمِ غَلَبَنِي‏.‏ وَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَوَمَا بَلَغَكِ شَأْنُ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ لاَ يَضُرُّكَ أَنْ لاَ تَذْكُرَ حَدِيثَ فَاطِمَةَ‏.‏ فَقَالَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ إِنْ كَانَ بِكِ شَرٌّ فَحَسْبُكِ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ مِنَ الشَّرِّ‏.‏

اسماعیل (بن ابی اُوَیس) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید (انصاری) سے، یحيٰ نے قاسم بن محمد اور سلیمان بن یسار سے روایت کی کہ انہوں نے ان دونوں سے سنا کہ وہ ذکر کرتے تھے کہ یحيٰ بن سعید بن عاص نے عبدالرحمٰن بن حکم کی بیٹی کو طلاق دی تو عبدالرحمٰن اس کو وہاں سے لے آئے اور حضرت عائشہؓ امّ المؤمنین نے مروان کو جو مدینہ کا حاکم تھا، کہلا بھیجا کہ اللہ سے ڈرو اور اس کو اس کے گھر میں واپس بھیج دو۔ سلیمان کی حدیث میں یوں ہے کہ مروان نے کہا کہ عبدالرحمٰن بن حَکَم نے مجھے مجبور کر دیا۔ اور قاسم بن محمد نے یوں کہا: (اور مروان نے یہ جواب دیا) کیا آپؓ کو فاطمہ بنت قیسؓ کے واقعہ کی خبر نہیں پہنچی؟ حضرت عائشہؓ نے فرمایا: اگر تم فاطمہؓ کے واقعہ کا ذکر کرو تب بھی یہ تمہیں زیادہ فائدہ نہیں دینے کا۔ مروان بن حکم نے کہا: اگر آپؓ کی مراد شر سے ہے تو جو اِن دونوں کے درمیان شر ہے وہ آپ کے لئے کافی ہے (فیصلہ کرنے کے لئے)۔

صحیح بخاری 5323

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ مَا لِفَاطِمَةَ أَلاَ تَتَّقِي اللَّهَ يَعْنِي فِي قَوْلِهَا لاَ سُكْنَى وَلاَ نَفَقَةَ

محمد بن بشار نے ہمیں بتایا کہ غندر (محمد بن جعفر) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے شعبہ (بن حجاج) سے، شعبہ نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے، عبدالرحمٰن نے اپنے باپ (قاسم بن محمد) سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: فاطمہ کو کیا ہوگیا ہے۔ وہ اللہ سے نہیں ڈرتی۔ کہتی ہے کہ طلاق والی عورت نہ نفقہ کی اور نہ رہنے کی جگہ کی مستحق ہے۔

صحیح بخاری 5324

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ مَا لِفَاطِمَةَ أَلاَ تَتَّقِي اللَّهَ، يَعْنِي فِي قَوْلِهَا لاَ سُكْنَى وَلاَ نَفَقَةَ

محمد بن بشار نے ہمیں بتایا کہ غندر (محمد بن جعفر) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے شعبہ (بن حجاج) سے، شعبہ نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے، عبدالرحمٰن نے اپنے باپ (قاسم بن محمد) سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: فاطمہ کو کیا ہوگیا ہے۔ وہ اللہ سے نہیں ڈرتی۔ کہتی ہے کہ طلاق والی عورت نہ نفقہ کی اور نہ رہنے کی جگہ کی مستحق ہے۔

صحیح بخاری 5325

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ لِعَائِشَةَ أَلَمْ تَرَيْنَ إِلَى فُلاَنَةَ بِنْتِ الْحَكَمِ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا الْبَتَّةَ فَخَرَجَتْ. فَقَالَتْ بِئْسَ مَا صَنَعَتْ. قَالَ أَلَمْ تَسْمَعِي فِي قَوْلِ فَاطِمَةَ قَالَتْ أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ لَهَا خَيْرٌ فِي ذِكْرِ هَذَا الْحَدِيثِ. وَزَادَ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَابَتْ عَائِشَةُ أَشَدَّ الْعَيْبِ وَقَالَتْ إِنَّ فَاطِمَةَ كَانَتْ فِي مَكَانٍ وَحِشٍ فَخِيفَ عَلَى نَاحِيَتِهَا فَلِذَلِكَ أَرْخَصَ لَهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم.

عمرو بن عباس نے ہمیں بتایا کہ (عبدالرحمٰن) بن مہدی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے، عبدالرحمٰن نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عروہ بن زبیر نے حضرت عائشہؓ سے کہا: کیا آپؓ نے حَکَم کی فلاں بیٹی کو نہیں دیکھا کہ جس کو اس کے خاوند نے قطعی طور پر طلاق دے دی اور وہ (گھر سے) نکل گئی۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: بہت ہی برا ہے جو اُس نے کیا۔ عروہ نے کہا: آپؓ نے فاطمہ (بنت قیسؓ) کی روایت نہیں سنی۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: دیکھو اس واقعہ کے ذکر کرنے سے اُس کے لئے کوئی بہتری نہیں۔ اور (عبدالرحمٰن) بن ابی زناد نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے اتنا اور بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ نے اس کو نہایت ہی معیوب گردانا اور کہا: فاطمہؓ تو ایک اُجاڑ جگہ میں تھی جو بالکل الگ تھلگ تھی۔ اس کے اطراف میں ہمیشہ ڈر لگا رہتا تھا۔ اس لئے نبی ﷺ نے اس کو اجازت دی.

صحیح بخاری 5326

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ لِعَائِشَةَ أَلَمْ تَرَيْنَ إِلَى فُلاَنَةَ بِنْتِ الْحَكَمِ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا الْبَتَّةَ فَخَرَجَتْ. فَقَالَتْ بِئْسَ مَا صَنَعَتْ. قَالَ أَلَمْ تَسْمَعِي فِي قَوْلِ فَاطِمَةَ قَالَتْ أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ لَهَا خَيْرٌ فِي ذِكْرِ هَذَا الْحَدِيثِ. وَزَادَ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَابَتْ عَائِشَةُ أَشَدَّ الْعَيْبِ وَقَالَتْ إِنَّ فَاطِمَةَ كَانَتْ فِي مَكَانٍ وَحِشٍ فَخِيفَ عَلَى نَاحِيَتِهَا فَلِذَلِكَ أَرْخَصَ لَهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم.

عمرو بن عباس نے ہمیں بتایا کہ (عبدالرحمٰن) بن مہدی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے، عبدالرحمٰن نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عروہ بن زبیر نے حضرت عائشہؓ سے کہا: کیا آپؓ نے حَکَم کی فلاں بیٹی کو نہیں دیکھا کہ جس کو اس کے خاوند نے قطعی طور پر طلاق دے دی اور وہ (گھر سے) نکل گئی۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: بہت ہی برا ہے جو اُس نے کیا۔ عروہ نے کہا: آپؓ نے فاطمہ (بنت قیسؓ) کی روایت نہیں سنی۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: دیکھو اس واقعہ کے ذکر کرنے سے اُس کے لئے کوئی بہتری نہیں۔ اور (عبدالرحمٰن) بن ابی زناد نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے اتنا اور بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ نے اس کو نہایت ہی معیوب گردانا اور کہا: فاطمہؓ تو ایک اُجاڑ جگہ میں تھی جو بالکل الگ تھلگ تھی۔ اس کے اطراف میں ہمیشہ ڈر لگا رہتا تھا۔ اس لئے نبی ﷺ نے اس کو اجازت دی۔

10 von 10 heute frei