کتاب 43: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَلاَ يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ} مِنَ الْحَيْضِ وَالْحَبَلِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5329

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ لَمَّا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَنْفِرَ إِذَا صَفِيَّةُ عَلَى باب خِبَائِهَا كَئِيبَةً فَقَالَ لَهَا " عَقْرَى ـ أَوْ حَلْقَى ـ إِنَّكِ لَحَابِسَتُنَا أَكُنْتِ أَفَضْتِ يَوْمَ النَّحْرِ ". قَالَتْ نَعَمْ. قَالَ " فَانْفِرِي إِذًا ".

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ (بن حجاج) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حَکَم (بن عتیبہ) سے، حَکَم نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے اسود (بن یزید) سے، اسود نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ آپ فرماتی تھیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے (حج سے واپسی پر) کوچ کرنے کا ارادہ کیا تو آپؐ نے کیا دیکھا کہ حضرت صفیہؓ اپنے خیمہ کے دروازے پر افسردہ بیٹھی ہیں۔ آپؐ نے یہ دیکھ کر اُن سے فرمایا: ارے زخمن (بانجھ)! یا فرمایا: سر منڈھی! تم تو ہمیں روک رکھو گی۔ کیا تم نے قربانی کے دن طواف زیارت کر لیا تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ آپؐ نے فرمایا: تو پھر کوچ کرو۔

10 von 10 heute frei