باب 46: باب تُحِدُّ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5334

حضرت زینبؓ کہتی تھیں: میں حضرت امّ حبیبہؓ نبی ﷺ کی زوجہ کے پاس جب ان کے باپ ابوسفیان بن حرب فوت ہوئے، گئی۔ تو حضرت امّ حبیبہؓ نے کچھ خوشبو منگوائی جس میں زعفران یا اس کے سوا کسی اور چیز کی زردی تھی۔ اور انہوں نے وہ خوشبو لڑکی کو لگائی پھر اپنے گالوں کو (ہاتھ پھیر کر) لگائی۔ پھر کہنے لگیں: اللہ کی قسم! مجھے تو خوشبو کی کچھ ضرورت نہیں مگر میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرما رہے تھے: کسی عورت کو جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان لاتی ہو جائز نہیں کہ وہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرے۔ ہاں خاوند پر چار مہینے دس دن سوگ کرے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ هَذِهِ الأَحَادِيثَ الثَّلاَثَةَ قَالَتْ زَيْنَبُ دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حِينَ تُوُفِّيَ أَبُوهَا أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ فَدَعَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِطِيبٍ فِيهِ صُفْرَةٌ خَلُوقٌ أَوْ غَيْرُهُ فَدَهَنَتْ مِنْهُ جَارِيَةً ثُمَّ مَسَّتْ بِعَارِضَيْهَا ثُمَّ قَالَتْ وَاللَّهِ مَا لِي بِالطِّيبِ مِنْ حَاجَةٍ غَيْرَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَحِلُّ لاِمْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلاَثِ لَيَالٍ إِلاَّ عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5335

حضرت زینبؓ کہتی تھیں: میں حضرت زینب بنت جحشؓ کے پاس جب اُن کا بھائی فوت ہوگیا، گئی تو انہوں نے خوشبو منگائی اور اس سے کچھ لے کر لگائی۔ پھر وہ کہنے لگیں: دیکھو! اللہ کی قسم! مجھے خوشبو کی کوئی ضرورت نہیں مگر میں نے رسول اللہ ﷺ سے منبر پر کھڑے ہوئے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: کسی عورت کو جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان لاتی ہو یہ جائز نہیں کہ کسی پر تین رات سے زیادہ سوگ کرے مگر خاوند پر چار مہینے دس دن تک سوگ کرے۔

قَالَتْ زَيْنَبُ فَدَخَلْتُ عَلَى زَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ حِينَ تُوُفِّيَ أَخُوهَا فَدَعَتْ بِطِيبٍ فَمَسَّتْ مِنْهُ ثُمَّ قَالَتْ أَمَا وَاللَّهِ مَا لِي بِالطِّيبِ مِنْ حَاجَةٍ غَيْرَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ " لاَ يَحِلُّ لاِمْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلاَثِ لَيَالٍ إِلاَّ عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5336

حضرت زینبؓ کہتی تھیں: اور میں نے حضرت امّ سلمہؓ سے سنا۔ وہ کہتی تھیں: ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی: یا رسول اللہ! میری بیٹی کا خاوند فوت ہو گیا ہے اور اس کی آنکھیں دکھ گئی ہیں۔ تو کیا ہم اُس کو سرمہ لگائیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نہیں۔ اُس نے دو دفعہ یا تین دفعہ پوچھا۔ ہر بار آپؐ یہی فرماتے تھے کہ نہیں۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: صرف چار مہینے اور دس دن ہی تو عدت ہے۔ اور تم میں سے ایک زمانۂ جاہلیت میں سال کے آخر میں اُونٹ کی مینگنیاں پھینکتی تھی۔

قَالَتْ زَيْنَبُ وَسَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ تَقُولُ جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَتِي تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَقَدِ اشْتَكَتْ عَيْنَهَا أَفَتَكْحُلُهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ ". مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا كُلَّ ذَلِكَ يَقُولُ لاَ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ وَقَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ تَرْمِي بِالْبَعَرَةِ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5337

اور حُمَید نے کہا: میں نے حضرت زینبؓ سے پوچھا: سال کے آخر میں اونٹ کی مینگنی کیوں پھینکتی تھیں؟ تو حضرت زینبؓ نے فرمایا: یہ دستور تھا کہ جس عورت کا خاوند فوت ہو جاتا تو وہ ایک چھوٹی سی جھونپڑی میں داخل ہو جاتی اور نہایت ہی برے کپڑے پہنتی اور خوشبو نہ لگاتی۔ یہاں تک کہ اسی طرح ایک سال گزر جاتا۔ پھر اس کے پاس کوئی جانور گدھا یا بکری یا پرندہ لایا جاتا تو کم ہی ہوتا کہ جس جانور سے وہ اپنا جسم رگڑتی اور وہ نہ مر جاتا۔ (یعنی وہ ضرور ہی مر جاتا۔) پھر وہ باہر آتی اور اسے ایک مینگنی دی جاتی جسے وہ پھینکتی۔ پھر اس کے بعد وہ دوبارہ خوشبو وغیرہ جو چاہتی لگاتی۔ مالک سے پوچھا گیا: مَا تَفْتَضُّ بِهِ سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا: اپنے جسم سے لگاتی تھی۔

قَالَ حُمَيْدٌ فَقُلْتُ لِزَيْنَبَ وَمَا تَرْمِي بِالْبَعَرَةِ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ فَقَالَتْ زَيْنَبُ كَانَتِ الْمَرْأَةُ إِذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا دَخَلَتْ حِفْشًا وَلَبِسَتْ شَرَّ ثِيَابِهَا وَلَمْ تَمَسَّ طِيبًا حَتَّى تَمُرَّ بِهَا سَنَةٌ ثُمَّ تُؤْتَى بِدَابَّةٍ حِمَارٍ أَوْ شَاةٍ أَوْ طَائِرٍ فَتَفْتَضُّ بِهِ فَقَلَّمَا تَفْتَضُّ بِشَىْءٍ إِلاَّ مَاتَ ثُمَّ تَخْرُجُ فَتُعْطَى بَعَرَةً فَتَرْمِي ثُمَّ تُرَاجِعُ بَعْدُ مَا شَاءَتْ مِنْ طِيبٍ أَوْ غَيْرِهِ. سُئِلَ مَالِكٌ مَا تَفْتَضُّ بِهِ قَالَ تَمْسَحُ بِهِ جِلْدَهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

آج 10 میں سے 10 باقی