کتاب 47: باب الْكُحْلِ لِلْحَادَّةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5338

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّهَا أَنَّ امْرَأَةً تُوُفِّيَ زَوْجُهَا فَخَشُوا عَلَى عَيْنَيْهَا فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاسْتَأْذَنُوهُ فِي الْكُحْلِ فَقَالَ " لاَ تَكَحَّلْ قَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ تَمْكُثُ فِي شَرِّ أَحْلاَسِهَا أَوْ شَرِّ بَيْتِهَا فَإِذَا كَانَ حَوْلٌ فَمَرَّ كَلْبٌ رَمَتْ بِبَعَرَةٍ فَلاَ حَتَّى تَمْضِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ ".

آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ حُمَید بن نافع نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت زینب بنت امّ سلمہؓ سے، حضرت زینبؓ نے اپنی ماں سے روایت کی کہ ایک عورت کا خاوند فوت ہو گیا تو اس کی آنکھوں کے خراب ہونے سے لوگ ڈرے اور رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپؐ سے سرمہ لگانے کی اجازت مانگی۔ آپؐ نے فرمایا: سرمہ نہ لگائے۔ وہ بھی تو ایک زمانہ تھا کہ تم میں سے ایک نہایت ہی برے کپڑوں میں یا فرمایا: نہایت ہی بری جھونپڑی میں رہا کرتی تھی۔ جب ایک سال ہو جاتا تو اگر سامنے سے کتا گزرتا تو وہ مینگنی پھینکتی۔ (سرمہ) نہ لگائے جب تک کہ چار مہینے اور دس دن نہ گزر جائیں۔

صحیح بخاری 5339

وَسَمِعْتُ زَيْنَبَ ابْنَةَ أُمِّ سَلَمَةَ تُحَدِّثُ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَحِلُّ لاِمْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُحِدَّ فَوْقَ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ إِلاَّ عَلَى زَوْجِهَا أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ".

اور میں نے حضرت زینب بنت امّ سلمہؓ سے سنا۔ وہ حضرت امّ حبیبہؓ سے روایت کرتے ہوئے بیان کرتی تھیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: کسی مسلمان عورت کے لئے جو اللہ اور یومِ آخر پر ایمان لاتی ہو جائز نہیں کہ تین دن سے اُوپر سوگ کرے۔ البتہ اپنے خاوند پر چار مہینے دس دن سوگ کرے۔

صحیح بخاری 5340

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ نُهِينَا أَنْ نُحِدَّ أَكْثَرَ مِنْ ثَلاَثٍ إِلاَّ بِزَوْجٍ.

مسدد نے ہمیں بتایا کہ بِشر (بن مُفَضّل) نے ہم سے بیان کیا۔ سلمہ بن علقمہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد بن سیرین سے روایت کی کہ حضرت امّ عطیہؓ کہتی تھیں: ہمیں تین دن سے زیادہ سوگ کرنے سے روک دیا گیا سوائے خاوند کے۔

10 von 10 heute frei