کتاب 52: باب الْمَهْرِ لِلْمَدْخُولِ عَلَيْهَا

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5349

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ رَجُلٌ قَذَفَ امْرَأَتَهُ فَقَالَ فَرَّقَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ أَخَوَىْ بَنِي الْعَجْلاَنِ وَقَالَ " اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبٌ ". فَأَبَيَا فَقَالَ " اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبٌ ". فَأَبَيَا فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا. قَالَ أَيُّوبُ فَقَالَ لِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ فِي الْحَدِيثِ شَىْءٌ لاَ أَرَاكَ تُحَدِّثُهُ قَالَ قَالَ الرَّجُلُ مَالِي. قَالَ " لاَ مَالَ لَكَ إِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَقَدْ دَخَلْتَ بِهَا وَإِنْ كُنْتَ كَاذِبًا فَهْوَ أَبْعَدُ مِنْكَ ".

عمرو بن زُرارہ نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل (بن علیہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب (سختیانی) سے، ایوب نے سعید بن جبیر سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمرؓ سے پوچھا: ایک شخص نے اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائی ہو؟ تو انہوں نے کہا: نبی اللہ ﷺ نے بنی عَجلان کے مرد عورت میں علیحدگی کرا دی اور فرمایا: اللہ جانتا ہے کہ تم میں سے ایک ضرور جھوٹا ہے تو پھر کیا تم میں سے کوئی توبہ کرنے والا ہے؟ تو انہوں نے نہ مانا۔ آپؐ نے پھر فرمایا: اللہ جانتا ہے کہ تم میں سے ایک ضرور جھوٹا ہے۔ تو پھر کیا تم میں سے کوئی توبہ کرنے والا ہے؟ تو انہوں نے نہ مانا۔ تب آپؐ نے ان کو جدا کردیا۔ ایوب نے کہا کہ عمرو بن دینار مجھ سے کہتے تھے: اس حدیث میں ایک بات ہے میں تمہیں اس کو بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھتا۔ انہوں نے کہا: اس شخص نے کہا: میرا مال مجھے واپس ملنا چاہیے۔ آپؐ نے فرمایا: اگر تم سچے بھی ہو تو تمہارا کوئی مال نہیں کیونکہ تم اس سے تعلق قائم کر چکے ہو۔ اور اگر تم جھوٹے ہو تو پھر یہ مال تم سے اور بھی زیادہ دور ہے۔

10 von 10 heute frei