کتاب 13: باب نَفَقَةِ الْمُعْسِرِ عَلَى أَهْلِهِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5368

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَجُلٌ فَقَالَ هَلَكْتُ. قَالَ " وَلِمَ ". قَالَ وَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي فِي رَمَضَانَ. قَالَ " فَأَعْتِقْ رَقَبَةً ". قَالَ لَيْسَ عِنْدِي. قَالَ " فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ ". قَالَ لاَ أَسْتَطِيعُ. قَالَ " فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا ". قَالَ لاَ أَجِدُ. فَأُتِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ فَقَالَ " أَيْنَ السَّائِلُ ". قَالَ هَا أَنَا ذَا. قَالَ " تَصَدَّقْ بِهَذَا ". قَالَ عَلَى أَحْوَجَ مِنَّا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا بَيْنَ لاَبَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ مِنَّا فَضَحِكَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم حَتَّى بَدَتْ أَنْيَابُهُ قَالَ " فَأَنْتُمْ إِذًا ".

احمد بن یونس نے ہمیں بتایا کہ ابراہیم بن سعد نے ہم سے بیان کیا۔ ابن شہاب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حُمَید بن عبدالرحمٰن سے، حمید نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا: میں ہلاک ہو گیا۔ آپؐ نے فرمایا: کیوں؟ اس نے کہا: رمضان میں بیوی سے مباشرت کر بیٹھا۔ آپؐ نے فرمایا: پھر ایک گردن آزاد کر دو۔ اُس نے کہا: میرے پاس نہیں ہے۔ آپؐ نے فرمایا: لگاتار دو مہینے کے روزے رکھو۔ اُس نے کہا: میں نہیں رکھ سکتا۔ آپؐ نے فرمایا: تو پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔ اُس نے کہا: میں اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا۔ اتنے میں نبی ﷺ کے پاس ایک تھیلا لایا گیا جس میں کچھ کھجوریں تھیں۔ آپؐ نے فرمایا: وہ پوچھنے والا کہاں ہے؟ وہ کہنے لگا: یہ میں ہوں۔ آپؐ نے فرمایا: یہ صدقہ میں دے دو۔ اس نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا اُسے جو ہم سے زیادہ محتاج ہو؟ اس ذات کی قسم، جس نے آپؐ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے (مدینہ کے) دو پتھریلے میدانوں میں کوئی گھر والے ایسے نہیں جو ہم سے زیادہ محتاج ہوں۔ یہ سن کر نبی ﷺ اتنا ہنسے کہ آپؐ کے دانت ظاہر ہوئے۔ آپؐ نے فرمایا: تب تو تم ہی زیادہ مستحق ہو۔

10 von 10 heute frei