کتاب 70: كتاب الأطعمة

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5373

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِي ِّ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَعُودُوا الْمَرِيضَ وَفُكُّوا الْعَانِيَ ". قَالَ سُفْيَانُ وَالْعَانِي الأَسِيرُ.

محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے ابووائل سے، ابووائل نے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوموسیٰؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: بھوکے کو کھلاؤ اور بیمار کی عیادت کرو اور گرفتار کو چھڑاؤ۔ سفیان نے کہا: الْعَانِي سے مراد جنگی قیدی ہے۔

صحیح بخاری 5374

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم مِنْ طَعَامٍ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ حَتَّى قُبِضَ.

یوسف بن عیسیٰ (مروَزی) نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن فضیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے ابو حازم (سلمان اشجعی) سے، ابو حازم نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: آل محمد ﷺ نے کھانے سے تین دن تک سیر ہو کر کھانا نہیں کھایا یہاں تک کہ اسی حالت میں آپؐ نے وفات پائی۔

صحیح بخاری 5375

وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَصَابَنِي جَهْدٌ شَدِيدٌ فَلَقِيتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَاسْتَقْرَأْتُهُ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ فَدَخَلَ دَارَهُ وَفَتَحَهَا عَلَىَّ فَمَشَيْتُ غَيْرَ بَعِيدٍ فَخَرَرْتُ لِوَجْهِي مِنَ الْجَهْدِ وَالْجُوعِ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَائِمٌ عَلَى رَأْسِي فَقَالَ " يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ". فَقُلْتُ لَبَّيْكَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ. فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَقَامَنِي وَعَرَفَ الَّذِي بِي فَانْطَلَقَ بِي إِلَى رَحْلِهِ فَأَمَرَ لِي بِعُسٍّ مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ " عُدْ يَا أَبَا هِرٍّ ". فَعُدْتُ فَشَرِبْتُ ثُمَّ قَالَ " عُدْ ". فَعُدْتُ فَشَرِبْتُ حَتَّى اسْتَوَى بَطْنِي فَصَارَ كَالْقِدْحِ ـ قَالَ ـ فَلَقِيتُ عُمَرَ وَذَكَرْتُ لَهُ الَّذِي كَانَ مِنْ أَمْرِي وَقُلْتُ لَهُ تَوَلَّى اللَّهُ ذَلِكَ مَنْ كَانَ أَحَقَّ بِهِ مِنْكَ يَا عُمَرُ وَاللَّهِ لَقَدِ اسْتَقْرَأْتُكَ الآيَةَ وَلأَنَا أَقْرَأُ لَهَا مِنْكَ. قَالَ عُمَرُ وَاللَّهِ لأَنْ أَكُونَ أَدْخَلْتُكَ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لِي مِثْلُ حُمْرِ النَّعَمِ.

اور اسی سند سے ابو حازم سے مروی ہے۔ انہوں نے حضرت ابو ہریؓرہ سے روایت کی کہ مجھے نہایت ہی سخت بھوک لگی۔ میں حضرت عمر بن خطابؓ سے ملا اور میں نے کتاب اللہ کی ایک آیت کا اُن سے مفہوم پوچھا۔ وہ اپنے گھر میں گئے اور میرے سامنے اس کی شرح بیان کی۔ میں ابھی تھوڑی دور نہیں چلا تھا کہ سخت کمزوری اور بھوک کی وجہ سے اپنے منہ کے بل گر پڑا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ میرے سر پر کھڑے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: ابو ہریرہؓ ! میں نے کہا: رسول اللہ! حاضر ہوں اور آپؐ کی خدمت میں ہوں۔ آپؐ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے کھڑا کیا اور جو میری حالت تھی اُسے پہچان لیا۔ اور آپؐ مجھے اپنے گھر لے گئے۔ آپؐ نے میرے لئے ایک دودھ کا پیالہ لانے کے لئے حکم دیا۔ میں نے اُس میں سے پیا۔ آپؐ نے فرمایا: ابو ہریرہؓ ! اور پیو، میں نے پھر پیا۔ پھر آپؐ نے فرمایا: اور پیو، میں نے اور پیا۔ یہاں تک کہ میرا پیٹ تن کر تیر کی طرح ہو گیا۔ حضرت ابو ہریرہؓ کہتے تھے: پھر میں حضرت عمرؓ سے ملا اور جو مجھے واقعہ پیش آیا تھا اُن سے ذکر کیا اور میں نے اُن سے کہا: عمرؓ ! اللہ نے میری بھوک کو دور کرنے کے لئے ایسے شخص کو بھیج دیا جو آپؓ سے اس بات کے زیادہ لائق تھا۔ اللہ کی قسم! میں نے آپ سے ایک آیت کا مفہوم پوچھا حالانکہ میں آپ سے بڑھ کر اُس کو جانتا تھا۔ حضرت عمرؓ نے کہا: اللہ کی قسم! اگر میں تم کو گھر میں لے جاتا تو یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہوتا کہ میرے لئے سرخ اونٹ ہوں۔

صحیح بخاری 5376

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ قَالَ الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنِي أَنَّهُ سَمِعَ وَهْبَ بْنَ كَيْسَانَ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ يَقُولُ كُنْتُ غُلاَمًا فِي حَجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَكَانَتْ يَدِي تَطِيشُ فِي الصَّحْفَةِ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا غُلاَمُ سَمِّ اللَّهَ وَكُلْ بِيَمِينِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ ". فَمَا زَالَتْ تِلْكَ طِعْمَتِي بَعْدُ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا، کہا: ولید بن کثیر نے مجھے بتایا کہ انہوں نے وہب بن کیسان سے سنا۔ وہب نے حضرت عمر بن ابی سلمہؓ کو یہ کہتے سنا کہ میں ابھی لڑکا ہی تھا، رسول اللہ ﷺ کی پرورش میں تھا اور میرا ہاتھ (کھانے کے وقت) رکابی میں اِدھر اُدھر سے لیتا رہتا۔ مجھے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بچے اللہ کا نام لے لیا کرو اور اپنے داہنے ہاتھ سے کھاؤ اور وہاں سے کھاؤ جو تمہارے نزدیک ہے۔ پھر (آپؐ کے) بعد یہی میرے کھانے کا طریق رہا۔

صحیح بخاری 5377

حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ الدِّيلِيِّ عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ أَبِي نُعَيْمٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ـ وَهْوَ ابْنُ أُمِّ سَلَمَةَ ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ أَكَلْتُ يَوْمًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم طَعَامًا فَجَعَلْتُ آكُلُ مِنْ نَوَاحِي الصَّحْفَةِ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كُلْ مِمَّا يَلِيكَ ".

عبدالعزیز بن عبداللہ (اُوَیسی) نے ہم سے بیان کیا۔ محمد بن جعفر نے مجھے بتایا۔ انہوں نے محمد بن عمرو بن حلحلہ دیلی سے، انہوں نے وہب بن کیسان ابونعیم سے، ابونعیم نے حضرت عمر بن ابی سلمہؓ سے روایت کی اور وہ حضرت
امّ سلمہ نبی ﷺ کی زوجہ کے بیٹے تھے۔ وہ کہتے تھے: میں نے ایک دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا اور میں ایک رکابی کے چاروں طرف سے کھانے لگا تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا: وہاں سے کھاؤ جو تمہارے نزدیک ہے۔

صحیح بخاری 5378

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ أَبِي نُعَيْمٍ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِطَعَامٍ وَمَعَهُ رَبِيبُهُ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ فَقَالَ " سَمِّ اللَّهَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ ".

عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے وہب بن کیسان ابو نعیم سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے سامنے کھانا لایا گیا اور آپؐ کے ساتھ آپؐ کا ربیب عمر بن ابی سلمہ ؓ تھا۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ کا نام لو اور وہاں سے کھاؤ جو تمہارے نزدیک ہے۔

صحیح بخاری 5379

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ إِنَّ خَيَّاطًا دَعَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِطَعَامٍ صَنَعَهُ ـ قَالَ أَنَسٌ ـ فَذَهَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَرَأَيْتُهُ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ مِنْ حَوَالَىِ الْقَصْعَةِ ـ قَالَ ـ فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبَّاءَ مِنْ يَوْمِئِذٍ.

قتیبہ (بن سعید) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے اسحاق بن عبد اللہ بن ابی طلحہ سے، اسحاق نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: ایک درزی نے رسول اللہ ﷺ کو ایک کھانے کی دعوت دی جو اس نے تیار کیا تھا۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: میں بھی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ گیا۔ میں نے آپؐ کو دیکھا کہ پیالے میں اِدھر اُدھر سے آپؐ کدو ڈھونڈ رہے ہیں۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: پھر میں اس دن سے کدو کو پسند کرنے لگا۔

صحیح بخاری 5380

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي طُهُورِهِ وَتَنَعُّلِهِ وَتَرَجُّلِهِ. وَكَانَ قَالَ بِوَاسِطٍ قَبْلَ هَذَا فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ.

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اشعث (بن سلیم) سے، اشعث نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے مسروق سے، مسروق نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ بیان کرتی ہیں: نبی ﷺ جہاں تک ہو سکتا نہانے وغیرہ میں، جوتا پہننے اور کنگھی کرنے میں دائیں سے شروع کرنے کو پسند کرتے۔ (شعبہ نے کہا:) اس حدیث کا راوی جب اس سے پہلے واسط میں تھا تو اس نے اپنی روایت میں یوں کہا کہ اپنے ہر ایک کام میں۔

صحیح بخاری 5381

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قَالَ أَبُو طَلْحَةَ لأُمِّ سُلَيْمٍ لَقَدْ سَمِعْتُ صَوْتَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ضَعِيفًا أَعْرِفُ فِيهِ الْجُوعَ فَهَلْ عِنْدَكِ مِنْ شَىْءٍ فَأَخْرَجَتْ أَقْرَاصًا مِنْ شَعِيرٍ ثُمَّ أَخْرَجَتْ خِمَارًا لَهَا فَلَفَّتِ الْخُبْزَ بِبَعْضِهِ ثُمَّ دَسَّتْهُ تَحْتَ ثَوْبِي وَرَدَّتْنِي بِبَعْضِهِ ثُمَّ أَرْسَلَتْنِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَذَهَبْتُ بِهِ فَوَجَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْمَسْجِدِ وَمَعَهُ النَّاسُ فَقُمْتُ عَلَيْهِمْ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَرْسَلَكَ أَبُو طَلْحَةَ ". فَقُلْتُ نَعَمْ. قَالَ " بِطَعَامٍ ". قَالَ فَقُلْتُ نَعَمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِمَنْ مَعَهُ " قُومُوا ". فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقْتُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ حَتَّى جِئْتُ أَبَا طَلْحَةَ فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ قَدْ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالنَّاسِ وَلَيْسَ عِنْدَنَا مِنَ الطَّعَامِ مَا نُطْعِمُهُمْ. فَقَالَتِ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ فَانْطَلَقَ أَبُو طَلْحَةَ حَتَّى لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَقْبَلَ أَبُو طَلْحَةَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى دَخَلاَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَلُمِّي يَا أُمَّ سُلَيْمٍ مَا عِنْدَكِ ". فَأَتَتْ بِذَلِكَ الْخُبْزِ فَأَمَرَ بِهِ فَفُتَّ وَعَصَرَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ عُكَّةً لَهَا فَأَدَمَتْهُ ثُمَّ قَالَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ ثُمَّ قَالَ " ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ ". فَأَذِنَ لَهُمْ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ثُمَّ خَرَجُوا ثُمَّ قَالَ " ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ ". فَأَذِنَ لَهُمْ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ثُمَّ خَرَجُوا ثُمَّ قَالَ " ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ ". فَأَذِنَ لَهُمْ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ثُمَّ خَرَجُوا ثُمَّ أَذِنَ لِعَشَرَةٍ فَأَكَلَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ وَشَبِعُوا وَالْقَوْمُ ثَمَانُونَ رَجُلاً.

اسماعیل (بن ابی اُوَیس) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے، اسحاق نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت ابوطلحہؓ نے حضرت امّ سلیمؓ سے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کی آواز کو کچھ کمزور سنا ہے۔ میں اس سے سمجھتا ہوں کہ آپؐ کو بھوک ہے تو کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟ حضرت امّ سلیمؓ نے جَو کی چند روٹیاں نکالیں۔ پھر انہوں نے اپنی اوڑھنی نکالی اور اُس کے ایک حصہ میں روٹیوں کو ایک دوسرے پر رکھ کر لپیٹ دیا۔ پھر ان کو میرے کپڑے کے نیچے چھپا دیا اور (اوڑھنی کا) کچھ کپڑا مجھ پر ڈال دیا۔ پھر انہوں نے مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس بھیجا۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: میں روٹیاں لے کر گیا اور رسول اللہ ﷺ کو مسجد میں پایا اور آپؐ کے ساتھ لوگ تھے۔ میں ان کے پاس کھڑا ہوگیا۔ مجھے رسول اللہ ﷺ نے پوچھا: کیا تم کو ابوطلحہؓ نے بھیجا ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔ آپؐ نے فرمایا: کھانا دے کر؟ کہتے تھے: میں نے کہا: ہاں۔ رسول اللہ ﷺ نے (یہ سن کر) جتنے آپؐ کے ساتھ تھے ان سے فرمایا: اٹھو اور آپؐ چل پڑے اور میں بھی آپؐ کے آگے آگے چل پڑا اور حضرت ابوطلحہؓ کے پاس آیا۔ حضرت ابوطلحہؓ نے کہا: امّ سلیمؓ! رسول اللہ ﷺ اور لوگوں کو لے آئے ہیں اور ہمارے پاس اتنا کھانا نہیں کہ ہم ان کو کھلائیں۔ حضرت امّ سلیمؓ کہنے لگیں: اللہ اور اس کا رسولؐ ہی بہتر جانتے ہیں۔ حضرت انسؓ کہتے ہیں: حضرت ابوطلحہؓ گئے اور جاکر رسول اللہ ﷺ کو ملے اور پھر حضرت ابوطلحہؓ اور رسول اللہ ﷺ اکٹھے اندر آگئے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: امّ سلیمؓ جو تمہارے پاس ہے وہ لاؤ چنانچہ وہ وہی روٹیاں لائیں۔ آپؐ نے اُن کے متعلق حکم دیا اور ان کے ٹکڑے کئے گئے اور حضرت امّ سلیمؓ نے اپنی ایک گھی کی کپی نچوڑی جس سے اس کو بطور سالن کے پیش کیا۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس کھانے پر وہ کچھ دعا کی جو اللہ نے چاہا کہ دعا کریں۔ پھر آپؐ نے فرمایا: دس آدمیوں کو کھانے کی اجازت دو اور انہوں نے انہیں اجازت دی اور انہوں نے کھایا۔ یہاں تک کہ سیر ہوگئے اور چلے گئے۔ پھر فرمایا: دس آدمیوں کو اجازت دو اور انہوں نے ان کو اجازت دی۔ انہوں نے کھایا یہاں تک کہ وہ سیر ہوگئے اور پھر چلے گئے۔ پھر فرمایا: دس آدمیوں کو اجازت دو اور انہوں نے ان کو اجازت دی۔ انہوں نے کھایا۔ یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے اور پھر چلے گئے۔ پھر حضرت ابوطلحہؓ نے اور دس کو اجازت دی۔ اسی طرح تمام لوگوں نے کھایا اور سیر ہو گئے اور وہ لوگ اسّی (۸۰) آدمی تھے۔

صحیح بخاری 5382

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ وَحَدَّثَ أَبُو عُثْمَانَ أَيْضًا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ثَلاَثِينَ وَمِائَةً فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " هَلْ مَعَ أَحَدٍ مِنْكُمْ طَعَامٌ ". فَإِذَا مَعَ رَجُلٍ صَاعٌ مِنْ طَعَامٍ أَوْ نَحْوُهُ فَعُجِنَ ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ مُشْرِكٌ مُشْعَانٌّ طَوِيلٌ بِغَنَمٍ يَسُوقُهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَبَيْعٌ أَمْ عَطِيَّةٌ أَوْ ـ قَالَ ـ هِبَةٌ ". قَالَ لاَ بَلْ بَيْعٌ. قَالَ فَاشْتَرَى مِنْهُ شَاةً فَصُنِعَتْ فَأَمَرَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِسَوَادِ الْبَطْنِ يُشْوَى وَايْمُ اللَّهِ مَا مِنَ الثَّلاَثِينَ وَمِائَةٍ إِلاَّ قَدْ حَزَّ لَهُ حُزَّةً مِنْ سَوَادِ بَطْنِهَا إِنْ كَانَ شَاهِدًا أَعْطَاهَا إِيَّاهُ وَإِنْ كَانَ غَائِبًا خَبَأَهَا لَهُ ثُمَّ جَعَلَ فِيهَا قَصْعَتَيْنِ فَأَكَلْنَا أَجْمَعُونَ وَشَبِعْنَا وَفَضَلَ فِي الْقَصْعَتَيْنِ فَحَمَلْتُهُ عَلَى الْبَعِيرِ. أَوْ كَمَا قَالَ.

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر (بن سلیمان بن طرخان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا۔ اور ابوعثمان (نہدی) نے بھی حضرت عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کے ساتھ ایک سو تیس آدمی تھے۔ نبی ﷺ نے پوچھا: کیا تم میں سے کسی کے پاس کھانا ہے؟ تو ایک شخص کے پاس ایک صاع یا اتنا ہی آٹا تھا جو گوندھا گیا۔ پھر ایک مشرک شخص جو لمبا دھڑنگا تھا کچھ بکریوں کو ہانکتے ہوئے آیا۔ نبی ﷺ نے پوچھا۔ کیا بیچنی ہیں یا دینی ہیں، یا فرمایا: مفت دینی ہیں؟ اس نے کہا: نہیں بلکہ بیچنی ہیں۔ حضرت عبدالرحمٰنؓ کہتے تھے: آپؐ نے اس سے ایک بکری خریدی جو (کھانے کے لیے) تیار کی گئی۔ نبی ﷺ نے کلیجی کے بھوننے کے متعلق حکم دیا اور اللہ کی قسم ایک سو تیس آدمیوں میں سے ایک بھی آدمی نہ تھا جس کو آپؐ نے اُس کلیجی میں سے کاٹ کر ایک ٹکڑا نہ دیا۔ اگر وہ موجود تھا تو آپؐ نے اس کو ایک ٹکڑا دیا اور جو غیر حاضر تھا تو آپؐ نے اس کے لئے چھپا کر رکھا۔ پھر آپؐ نے بکری کا گوشت دو بڑے بڑے پیالوں میں ڈالا اور ہم سبھی نے کھایا اور پیٹ بھر کے کھایا اور ان پیالوں میں کچھ بچ بھی رہا جسے میں نے اُونٹ پر رکھ لیا یا کچھ ایسے ہی لفظ تھے۔

صحیح بخاری 5383

حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم حِينَ شَبِعْنَا مِنَ الأَسْوَدَيْنِ التَّمْرِ وَالْمَاءِ.

مسلم (بن ابراہیم) نے ہمیں بتایا کہ وہیب (بن خالد) نے ہم سے بیان کیا کہ منصور (بن عبد الرحمٰن) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنی ماں (صفیہ بنت شیبہ) سے، ان کی ماں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے اس وقت وفات پائی جب ہم اَسْوَدَیْن یعنی کھجور اور پانی سیر ہو کر کھاتے تھے۔

صحیح بخاری 5384

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ سَمِعْتُ بُشَيْرَ بْنَ يَسَارٍ يَقُولُ حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى خَيْبَرَ فَلَمَّا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ ـ قَالَ يَحْيَى وَهْىَ مِنْ خَيْبَرَ عَلَى رَوْحَةٍ ـ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِطَعَامٍ فَمَا أُتِيَ إِلاَّ بِسَوِيقٍ فَلُكْنَاهُ فَأَكَلْنَا مِنْهُ ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَمَضْمَضَ وَمَضْمَضْنَا فَصَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. قَالَ سُفْيَانُ سَمِعْتُهُ مِنْهُ عَوْدًا وَبَدْءًا.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ یحيٰ بن سعید (انصاری) نے کہا: میں نے بُشیر بن یسار سے سنا۔ وہ کہتے تھے: سُوید بن نعمان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خیبر کی طرف کوچ کیا۔ جب ہم صہباء میں پہنچے، یحيٰ کہتے تھے کہ وہ خیبر سے اتنی دور ہے کہ شام تک انسان جا پہنچتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے کھانا منگوایا مگر آپؐ کے پاس ستو ہی لائے گئے اور ہم نے وہی منہ میں اِدھر اُدھر پھیر کر کھائے۔ پھر آپؐ نے پانی منگوایا اور کلی کی اور ہم نے بھی کلی کی اور ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی اور وضو نہیں کیا۔ سفیان نے کہا: میں نے یحيٰ سے یوں سنا کہ آپؐ نے ستو کھانے کے بعد وضو کیا اور نہ شروع میں۔

صحیح بخاری 5385

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ كُنَّا عِنْدَ أَنَسٍ وَعِنْدَهُ خَبَّازٌ لَهُ فَقَالَ مَا أَكَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خُبْزًا مُرَقَّقًا وَلاَ شَاةً مَسْمُوطَةً حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ.

محمد بن سنان نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: ہم حضرت انسؓ کے پاس تھے اور اس وقت اُن کے پاس ان کا نان بائی بھی تھا۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے کبھی باریک چپاتی تو نہیں کھائی اور نہ ہی بھنی ہوئی بکری کھائی یہاں تک کہ ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ سے جا ملے۔

صحیح بخاری 5386

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يُونُسَ ـ قَالَ عَلِيٌّ هُوَ الإِسْكَافُ ـ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رضى الله عنه قَالَ مَا عَلِمْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَكَلَ عَلَى سُكُرُّجَةٍ قَطُّ وَلاَ خُبِزَ لَهُ مُرَقَّقٌ قَطُّ وَلاَ أَكَلَ عَلَى خِوَانٍ. قِيلَ لِقَتَادَةَ فَعَلَى مَا كَانُوا يَأْكُلُونَ قَالَ عَلَى السُّفَرِ.

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہمیں بتایا کہ معاذ بن ہشام (دستوائی) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا، مجھ سے میرے باپ نے بیان کیا۔ ان کے باپ نے یونس (بن ابی فرات) سے روایت کی۔ علی (بن عبداللہ مدینی) نے کہا کہ یہ یونس اِسکاف ہیں، انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: مجھے علم نہیں کہ نبی ﷺ نے کبھی طشتری میں رکھ کر کھانا کھایا ہو اور نہ آپؐ کے لئے کبھی باریک چپاتی پکائی گئی ہو اور نہ آپؐ نے کبھی خوان پر کھایا۔ قتادہ سے پوچھا گیا کہ پھر کس پر رکھ کر کھانا کھایا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا: دستر خوان پر۔

صحیح بخاری 5387

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا يَقُولُ قَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَبْنِي بِصَفِيَّةَ فَدَعَوْتُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى وَلِيمَتِهِ أَمَرَ بِالأَنْطَاعِ فَبُسِطَتْ فَأُلْقِيَ عَلَيْهَا التَّمْرُ وَالأَقِطُ وَالسَّمْنُ. وَقَالَ عَمْرٌو عَنْ أَنَسٍ بَنَى بِهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ صَنَعَ حَيْسًا فِي نِطَعٍ.

(سعید) بن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن جعفر نے ہمیں بتایا کہ حُمَید (طویل) نے ہمیں خبر دی کہ انہوں نے حضرت انسؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ نبی ﷺ نے قیام کیا کہ حضرت صفیہؓ سے شادی کریں۔ میں نے مسلمانوں کو آپؐ کے ولیمہ کے لئے بلایا۔ آپؐ نے چمڑے کے دسترخوانوں کے متعلق حکم دیا وہ بچھائے گئے اور ان پر کھجوریں، پنیر اور گھی ڈال دیا گیا۔ اور عمرو نے حضرت انسؓ سے یوں نقل کیا کہ نبی ﷺ نے حضرت صفیہؓ سے شادی کی پھر دسترخوان پر مالیدہ بنا کر رکھا۔

صحیح بخاری 5388

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ وَعَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ قَالَ كَانَ أَهْلُ الشَّأْمِ يُعَيِّرُونَ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَقُولُونَ يَا ابْنَ ذَاتِ النِّطَاقَيْنِ. فَقَالَتْ لَهُ أَسْمَاءُ يَا بُنَىَّ إِنَّهُمْ يُعَيِّرُونَكَ بِالنِّطَاقَيْنِ هَلْ تَدْرِي مَا كَانَ النِّطَاقَانِ إِنَّمَا كَانَ نِطَاقِي شَقَقْتُهُ نِصْفَيْنِ فَأَوْكَيْتُ قِرْبَةَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِأَحَدِهِمَا وَجَعَلْتُ فِي سُفْرَتِهِ آخَرَ قَالَ فَكَانَ أَهْلُ الشَّأْمِ إِذَا عَيَّرُوهُ بِالنِّطَاقَيْنِ يَقُولُ إِيهًا وَالإِلَهْ. تِلْكَ شَكَاةٌ ظَاهِرٌ عَنْكَ عَارُهَا.

محمد (بن سلام) نے ہم سے بیان کیا کہ ابومعاویہ نے ہمیں خبر دی۔ ہشام (بن عروہ) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے اپنے باپ سے اور وہب بن کیسان سے بھی روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شام کے لوگ حضرت (عبداللہ) بن زبیرؓ کو طعنہ مارتے تھے۔ اے ذات النطاقین کے بیٹے! حضرت اسماء (بنت ابی بکرؓ) نے اُن سے کہا: اے میرے بیٹے! وہ تمہیں نطاقین کا طعنہ دیتے ہیں تم جانتے ہو کہ نطاقین کیا تھے؟ میرا کمر بند تھا جس کو میں نے درمیان سے پھاڑ کر دو ٹکڑے کر دیا اور ان میں سے ایک سے رسول اللہ ﷺ کے مشکیزہ کا منہ باندھا اور دوسرے کو آپؐ کا توشہ باندھنے کے لئے استعمال کیا۔ وہب کہتے تھے کہ اہل شام جب ان کو نطاقین کا طعنہ دیتے تو کہتے چپ رہو۔ اللہ کی قسم! یہ تو ایک ایسا شکوہ ہے جس کا عیب تم سے پوشیدہ نہیں بلکہ کھلا کھلا ہے۔

صحیح بخاری 5389

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أُمَّ حُفَيْدٍ بِنْتَ الْحَارِثِ بْنِ حَزْن ٍ ـ خَالَةَ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ أَهْدَتْ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سَمْنًا وَأَقِطًا وَأَضُبًّا فَدَعَا بِهِنَّ فَأُكِلْنَ عَلَى مَائِدَتِهِ وَتَرَكَهُنَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم كَالْمُسْتَقْذِرِ لَهُنَّ وَلَوْ كُنَّ حَرَامًا مَا أُكِلْنَ عَلَى مَائِدَةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَلاَ أَمَرَ بِأَكْلِهِنَّ.

ابو نعمان نے ہم سے بیان کیا کہ ابو عوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو بشر سے، ابو بشر نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا) کہ حضرت امّ حفید بنت حارث بن حَزنؓ نے جو حضرت ابن عباسؓ کی خالہ تھیں نبی ﷺ کو گھی اور پنیر اور سوسمار (گوہ) تحفۃً بھیجیں۔ آپؐ نے ان کے کھانے کے لئے (لوگوں کو) بلایا اور وہ آپؐ کے دستر خوان پر کھائی گئیں اور نبی ﷺ نے انہیں چھوڑ دیا جیسے آپؐ کو ان سے کراہت ہو۔ اور اگر سوسمار (گوہ) حرام ہوتیں تو نبی ﷺ کے دستر خوان پر نہ کھائی جاتیں اور نہ آپؐ اُن کے کھانے کا حکم دیتے۔

صحیح بخاری 5390

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ النُّعْمَانِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِالصَّهْبَاءِ ـ وَهْىَ عَلَى رَوْحَةٍ مِنْ خَيْبَرَ ـ فَحَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَدَعَا بِطَعَامٍ فَلَمْ يَجِدْهُ إِلاَّ سَوِيقًا فَلاَكَ مِنْهُ فَلُكْنَا مَعَهُ ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَمَضْمَضَ ثُمَّ صَلَّى وَصَلَّيْنَا وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد (بن زید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ (بن سعید انصاری) سے، یحيٰ نے بشیر بن یسار سے، بشیر نے سُوَید بن نعمان سے روایت کی۔ انہوں نے ان کو بتایا کہ وہ بھی صہباء میں نبی ﷺ کے ساتھ ہی تھے اور یہ خیبر سے اتنے فاصلے پر ہے کہ شام کو انسان وہاں جا پہنچتا ہے۔ نماز کا وقت آ گیا تھا۔ آپؐ نے کھانا منگوایا مگر سوائے ستو کے آپؐ نے کوئی کھانا نہ پایا۔ آپؐ نے اسی کو منہ میں اِدھر اُدھر پھیر کر کھایا اور ہم نے بھی آپؐ کے ساتھ ایسے ہی کھائے۔ پھر آپؐ نے پانی منگوایا اور کلی کی۔ پھر آپؐ نے نماز پڑھی اور ہم نے بھی نماز پڑھی اور آپؐ نے وضو نہیں کیا۔

صحیح بخاری 5391

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ الأَنْصَارِيُّ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ الَّذِي يُقَالُ لَهُ سَيْفُ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى مَيْمُونَةَ ـ وَهْىَ خَالَتُهُ وَخَالَةُ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ فَوَجَدَ عِنْدَهَا ضَبًّا مَحْنُوذًا قَدِمَتْ بِهِ أُخْتُهَا حُفَيْدَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ مِنْ نَجْدٍ فَقَدَّمَتِ الضَّبَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَكَانَ قَلَّمَا يُقَدِّمُ يَدَهُ لِطَعَامٍ حَتَّى يُحَدَّثَ بِهِ وَيُسَمَّى لَهُ فَأَهْوَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ إِلَى الضَّبِّ فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنَ النِّسْوَةِ الْحُضُورِ أَخْبِرْنَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا قَدَّمْتُنَّ لَهُ هُوَ الضَّبُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ عَنِ الضَّبِّ فَقَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ أَحَرَامٌ الضَّبُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " لاَ وَلَكِنْ لَمْ يَكُنْ بِأَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ ". قَالَ خَالِدٌ فَاجْتَرَرْتُهُ فَأَكَلْتُهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَنْظُرُ إِلَىَّ.

ابوالحسن محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ یونس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے کہا: ابوامامہ بن سہل بن حنیف انصاری نے مجھے بتایا کہ حضرت ابن عباسؓ نے ان کو خبر دی کہ حضرت خالد بن ولیدؓ نے وہ جنہیں سیف اللہ کہا جاتا ہے ان کو بتایا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حضرت میمونہؓ کے پاس گئے اور وہ حضرت خالدؓ کی خالہ تھیں اور حضرت ابن عباسؓ کی بھی خالہ تھیں۔ آپؐ نے ان کے ہاں تلی ہوئی سوسمار (گوہ) پائی جس کو ان کی بہن حفیدہ بنت حارثؓ نجد سے لائی تھیں۔ حضرت میمونہؓ نے یہ گوہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے پیش کی اور آپؐ کم ہی اپنا ہاتھ کسی کھانے کی طرف بڑھاتے جب تک کہ آپؐ کو اس کے متعلق بتلا نہ دیا جاتا اور اس کا نام نہ لیا جاتا۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ گوہ کی طرف بڑھایا جو عورتیں موجود تھیں ان میں سے ایک عورت نے کہا: رسول اللہ ﷺ کو بتاؤ کہ تم نے کیا آپؐ کے سامنے پیش کیا ہے۔ یا رسول اللہ! یہ سوسمار ہے۔ یہ سنتے ہی رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ سوسمار سے اٹھا لیا۔ حضرت خالد بن ولیدؓ نے پوچھا: یا رسول اللہ! گوہ حرام ہے؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں لیکن میری قوم کی زمین میں یہ نہیں ہوتی اس لئے اپنے آپ کو اس حالت میں پاتا ہوں کہ میں اس سے کراہت کرتا ہوں۔ حضرت خالدؓ نے کہا: میں نے اس کو اپنی طرف کھینچ لیا اور کھایا اور رسول اللہ ﷺ میری طرف دیکھ رہے تھے۔

صحیح بخاری 5392

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " طَعَامُ الاِثْنَيْنِ كَافِي الثَّلاَثَةِ وَطَعَامُ الثَّلاَثَةِ كَافِي الأَرْبَعَةِ ".

عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ نیز اسماعیل نے بھی ہم سے بیان کیا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابوزناد سے، ابوزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دو کا کھانا تین کو کافی ہوتا ہے اور تین کا کھانا چار کو کافی ہوتا ہے۔

10 von 10 heute frei