کتاب 24: باب التَّلْبِينَةِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5417
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا مَاتَ الْمَيِّتُ مِنْ أَهْلِهَا فَاجْتَمَعَ لِذَلِكَ النِّسَاءُ ثُمَّ تَفَرَّقْنَ إِلاَّ أَهْلَهَا وَخَاصَّتَهَا أَمَرَتْ بِبُرْمَةٍ مِنْ تَلْبِينَةٍ فَطُبِخَتْ ثُمَّ صُنِعَ ثَرِيدٌ فَصُبَّتِ التَّلْبِينَةُ عَلَيْهَا ثُمَّ قَالَتْ كُلْنَ مِنْهَا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " التَّلْبِينَةُ مَجَمَّةٌ لِفُؤَادِ الْمَرِيضِ تَذْهَبُ بِبَعْضِ الْحُزْنِ ".
یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ (بن زبیر) سے، عروہ نے نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ ان کی عادت تھی کہ جب ان کے رشتہ داروں میں سے کوئی فوت ہو جاتا اور اس وجہ سے عورتیں اکٹھی ہوتیں اور پھر وہ منتشر ہو جاتیں صرف ان کے ہی گھر والے اور خاص لوگ رہ جاتے تو تلبینہ کی ہانڈی پکانے کا حکم دیتیں جو پکائی جاتی۔ پھر سالن تیار کیا جاتا اور تلبینہ اس پر ڈالا جاتا۔ پھر کہتیں: اسے کھاؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپؐ فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل کی طاقت کو بحال کر دیتا ہے اور غم کو کسی قدر غلط کرتا ہے۔
10 von 10 heute frei