کتاب 26: باب شَاةٍ مَسْمُوطَةٍ وَالْكَتِفِ وَالْجَنْبِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5421
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى عَنْ قَتَادَةَ قَالَ كُنَّا نَأْتِي أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ وَخَبَّازُهُ قَائِمٌ قَالَ كُلُوا فَمَا أَعْلَمُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَى رَغِيفًا مُرَقَّقًا حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ وَلاَ رَأَى شَاةً سَمِيطًا بِعَيْنِهِ قَطُّ.
ہدبہ بن خالد نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام بن یحییٰ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آیا کرتے۔ ان کا نان بائی کھڑا ہوتا۔ حضرت انسؓ کہتے: کھاؤ مجھے علم نہیں کہ نبی ﷺ نے اس وقت تک کہ آپؐ اللہ سے جا ملے، پتلی چپاتی دیکھی بھی ہو اور نہ کبھی سموچی دَم پختہ بکری دیکھی ہو۔
صحیح بخاری 5422
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ فَأَكَلَ مِنْهَا فَدُعِيَ إِلَى الصَّلاَةِ فَقَامَ فَطَرَحَ السِّكِّينَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی۔ معمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے جعفر بن عمرو بن اُمیہ ضمری سے، جعفر نے اپنے باپ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپؐ بکری کے شانے سے گوشت کاٹ کر کھا رہے تھے۔ پھر نماز کے لئے بلائے گئے۔ آپؐ کھڑے ہوگئے اور چھری پھینکی، نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔
10 von 10 heute frei