کتاب 29: باب الأَكْلِ فِي إِنَاءٍ مُفَضَّضٍ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5426

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يَقُولُ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى أَنَّهُمْ كَانُوا عِنْدَ حُذَيْفَةَ فَاسْتَسْقَى فَسَقَاهُ مَجُوسِيٌّ. فَلَمَّا وَضَعَ الْقَدَحَ فِي يَدِهِ رَمَاهُ بِهِ وَقَالَ لَوْلاَ أَنِّي نَهَيْتُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلاَ مَرَّتَيْنِ. كَأَنَّهُ يَقُولُ لَمْ أَفْعَلْ هَذَا وَلَكِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ تَلْبَسُوا الْحَرِيرَ وَلاَ الدِّيبَاجَ وَلاَ تَشْرَبُوا فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَلاَ تَأْكُلُوا فِي صِحَافِهَا فَإِنَّهَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَنَا فِي الآخِرَةِ ".

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ سیف بن ابی سلیمان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے مجاہد سے سنا۔ وہ کہتے ہیں: مجھے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نے بتایا کہ وہ حضرت حذیفہ (بن یمانؓ) کے پاس تھے۔ انہوں نے پانی مانگا تو ایک پارسی نے آپؓ کو پانی پینے کو دیا۔ جب اس نے گلاس آپؓ کے ہاتھ میں رکھا تو آپؓ نے اس کو پھینک دیا اور کہنے لگے: اگر میں نے اس کو دو دفعہ نہیں بلکہ کئی دفعہ منع نہ کیا ہوتا۔ گویا ان کی مراد تھی کہ میں گلاس کو اس طرح نہ پھینکتا مگر میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: ریشمی کپڑے نہ پہنو اور نہ دیباج اور نہ سونے چاندی کے برتنوں میں پیو اور نہ ہی سونے چاندی کی رکابیوں میں کھاؤ کیونکہ یہ ان کے لئے دنیا میں ہیں اور ہمارے لئے آخرت میں۔

10 von 10 heute frei