کتاب 31: باب الأُدْمِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5430
قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن جعفر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ربیعہ سے، ربیعہ نے قاسم بن محمد (بن ابی بکر) سے سنا۔ وہ کہتے تھے: بریرہؓ میں تین نمونے ہیں۔ حضرت عائشہؓ نے اسے خرید کر اس کو آزاد کرنا چاہا تو اس کے مالکوں نے کہا: حقِ وراثت ہمارا ہوگا تو حضرت عائشہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے اس کا ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا: اگر تم چاہو تو یہ شرط ان کے لئے کرو کیونکہ حقِ وراثت تو اسی کا ہے جس نے آزاد کیا۔ قاسم کہتے تھے اور وہ آزاد کی گئی اور اسے اختیار دیا گیا کہ اپنے خاوند کے نکاح میں رہے یا اس سے الگ ہو جائے۔ اور رسول اللہ ﷺ ایک دن حضرت عائشہؓ کے گھر میں آئے اور ہانڈی آگ پر ابل رہی تھی۔ آپؐ نے کھانا منگوایا اور آپؐ کے لئے روٹی اور گھر کے سالن میں سے کچھ سالن لایا گیا۔ آپؐ نے (دیکھ کر) فرمایا: کیا میں نے گوشت نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا: ہاں یا رسول اللہ! مگر وہ ایسا گوشت تھا جو بریرہؓ کو بطور صدقہ دیا گیا اور اس نے ہمیں بھی اس میں سے ہدیہ دیا۔ آپؐ نے فرمایا: وہ اس کے لئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے ہدیہ ہے۔