کتاب 2: باب إِمَاطَةِ الأَذَى عَنِ الصَّبِيِّ، فِي الْعَقِيقَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5471

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ مَعَ الْغُلاَمِ عَقِيقَةٌ. وَقَالَ حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ وَقَتَادَةُ وَهِشَامٌ وَحَبِيبٌ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ سَلْمَانَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

ابو نعمان نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب (سختیانی) سے، ایوب نے محمد (بن سیرین) سے، محمد نے حضرت سلمان بن عامرؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: لڑکا پیدا ہو تو عقیقہ کرنا چاہیے۔ اور حجاج (بن منہال) نے بتایا کہ ہم سے حماد (بن سلمہ) نے بیان کیا کہ ہمیں ایوب (سختیانی) اور قتادہ اور ہشام (بن حسان) اور حبیب (بن شہید) نے (محمد) بن سیرین سے، انہوں نے حضرت سلمانؓ (بن عامر) سے، حضرت سلمانؓ نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ اور کئی آدمیوں نے عاصم (بن سلیمان) اور ہشام (بن حسان) سے نقل کیا کہ انہوں نے حفصہ بنت سیرین سے، حفصہ نے رباب (بنت صلیع) سے، رباب نے حضرت سلمان بن عامر ضبیؓ سے، حضرت سلمانؓ نے نبی ﷺ سے اس حدیث کو روایت کیا۔ نیز یزید بن ابراہیم نے بھی (محمد) بن سیرین سے، انہوں نے حضرت سلمانؓ سے… یہی بات روایت کی۔

صحیح بخاری 5472

وَقَالَ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ عَاصِمٍ وَهِشَامٍ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنِ الرَّبَابِ عَنْ سَلْمَانَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ سَلْمَانَ قَوْلَهُ. وَقَالَ أَصْبَغُ أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ حَدَّثَنَا سَلْمَانُ بْنُ عَامِرٍ الضَّبِّيُّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَعَ الْغُلاَمِ عَقِيقَةٌ فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا وَأَمِيطُوا عَنْهُ الأَذَى ".
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ قَالَ أَمَرَنِي ابْنُ سِيرِينَ أَنْ أَسْأَلَ الْحَسَنَ مِمَّنْ سَمِعَ حَدِيثَ الْعَقِيقَةِ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ مِنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ.

اور اصبغ (بن فرج) نے کہا: مجھے (عبداللہ) بن وہب نے جریر بن حازم سے، جریر نے ایوب سختیانی سے، ایوب نے محمد بن سیرین سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ ہم سے حضرت سلمان بن عامر ضبیؓ نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپؐ فرماتے تھے: لڑکے کے ساتھ عقیقہ چاہیے اور اس کی طرف سے خون بہاؤ اور تکلیف دینے والی شے کو اس سے دور کرو۔ عبداللہ بن ابی الاسود نے مجھ سے بیان کیا کہ قریش بن انس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حبیب بن شہید سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ (محمد) بن سیرین نے مجھے حکم دیا کہ میں حسن (بصری) سے پوچھوں: انہوں نے عقیقہ کی حدیث کس سے سنی؟ میں نے ان سے پوچھا۔ انہوں نے کہا: حضرت سمرہ بن جندبؓ سے۔

10 von 10 heute frei