کتاب 35: باب الْوَسْمِ وَالْعَلَمِ فِي الصُّورَةِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5541
عبید اللہ بن موسیٰ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حنظلہ (بن ابی سفیان) سے، حنظلہ نے سالم سے، سالم نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے منہ پر نشان لگانے کو ناپسند کیا۔ اور حضرت ابن عمرؓ نے کہا: نبی ﷺ نے مارنے سے منع کیا۔ (عبید اللہ بن موسیٰ کی طرح) قتیبہ (بن سعید) نے بھی اس حدیث کو بیان کیا، کہا کہ (عمرو بن محمد) عنقزی نے حنظلہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا اور انہوں نے یوں کہا: منہ پر مارنے سے۔
صحیح بخاری 5542
ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام بن زید سے، ہشام نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نبی ﷺ کے پاس اپنے ایک بھائی کو لے گیا کہ آپؐ اس کو گھٹی دیں اور اس وقت آپؐ اپنے ایک اونٹوں کے تھان (باڑہ) میں تھے۔ میں نے آپؐ کو دیکھا کہ بکری کو داغ دے رہے ہیں۔ (شعبہ نے کہا:) میرا یہ خیال ہے کہ اس (ہشام) نے کہا: اس کے کان پر۔