کتاب 36: باب إِذَا أَصَابَ قَوْمٌ غَنِيمَةً فَذَبَحَ بَعْضُهُمْ غَنَمًا أَوْ إِبِلاً بِغَيْرِ أَمْرِ أَصْحَابِهِمْ لَمْ تُؤْكَلْ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5543

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِنَّنَا نَلْقَى الْعَدُوَّ غَدًا وَلَيْسَ مَعَنَا مُدًى. فَقَالَ " مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ فَكُلُوا مَا لَمْ يَكُنْ سِنٌّ وَلاَ ظُفُرٌ وَسَأُحَدِّثُكُمْ عَنْ ذَلِكَ أَمَّا السِّنُّ فَعَظْمٌ وَأَمَّا الظُّفْرُ فَمُدَى الْحَبَشَةِ ". وَتَقَدَّمَ سَرَعَانُ النَّاسِ فَأَصَابُوا مِنَ الْغَنَائِمِ وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي آخِرِ النَّاسِ فَنَصَبُوا قُدُورًا فَأَمَرَ بِهَا فَأُكْفِئَتْ وَقَسَمَ بَيْنَهُمْ وَعَدَلَ بَعِيرًا بِعَشْرِ شِيَاهٍ ثُمَّ نَدَّ بَعِيرٌ مِنْ أَوَائِلِ الْقَوْمِ وَلَمْ يَكُنْ مَعَهُمْ خَيْلٌ فَرَمَاهُ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَحَبَسَهُ اللَّهُ. فَقَالَ " إِنَّ لِهَذِهِ الْبَهَائِمِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَمَا فَعَلَ مِنْهَا هَذَا فَافْعَلُوا مِثْلَ هَذَا ".

مسدد نے ہمیں بتایا۔ ابوالاحوص (سلام بن سلیم) نے ہم سے بیان کیا کہ سعید بن مسروق نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے عبایہ بن رفاعہ سے، عبایہ نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے ان کے دادا حضرت رافع بن خدیجؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ ہم کل دشمن سے مقابلہ کریں گے اور ہمارے پاس چھریاں نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: جو بھی خون کو بہا دے اور اس پر اللہ کا نام لیا جائے اس کو کھاؤ بشرطیکہ دانت یا ناخن نہ ہوں اور میں تمہیں اس کی وجہ بتاتا ہوں کہ دانت تو ہڈی ہے، اور ناخن حبشیوں کی چھریاں ہیں۔ اور لوگوں میں سے جلد باز آگے بڑھے اور انہوں نے کچھ غنیمت کے مال پائے اور نبی ﷺ لوگوں کے اخیر میں تھے۔ اور انہوں نے ہانڈیاں چڑھا دیں۔ آپؐ نے ان کے متعلق حکم دیا اور وہ انڈیل دی گئیں۔ آپؐ نے ان کے درمیان مال تقسیم کیا اور ایک اونٹ کو دس بکریوں کے برابر قرار دیا۔ پھر آگے کے لوگوں سے ایک اونٹ بھاگ نکلا اور ان کے پاس گھوڑے نہ تھے تو ایک شخص نے اس کو تیر مارا اور اللہ نے اس کو ٹھہرا دیا۔ آپؐ نے فرمایا: ان وحشیوں میں بھی ایسے جانور ہوتے ہیں جو قابو میں نہیں آتے جیسے جنگلی جانور ہوتے ہیں اس لئے جو ان میں سے اس طرح بھاگ جاتے ہیں اس کے ساتھ ایسا ہی کرو۔

10 von 10 heute frei