کتاب 37: بَابُ إِذَا نَدَّ بَعِيرٌ لِقَوْمٍ فَرَمَاهُ بَعْضُهُمْ بِسَهْمٍ فَقَتَلَهُ فَأَرَادَ إِصْلاَحَهُمْ فَهْوَ جَائِزٌ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5544

حَدَّثَنَا ابْنُ سَلاَمٍ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَنَدَّ بَعِيرٌ مِنَ الإِبِلِ ـ قَالَ ـ فَرَمَاهُ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَحَبَسَهُ قَالَ ثُمَّ قَالَ " إِنَّ لَهَا أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَمَا غَلَبَكُمْ مِنْهَا فَاصْنَعُوا بِهِ هَكَذَا ". قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَكُونُ فِي الْمَغَازِي وَالأَسْفَارِ فَنُرِيدُ أَنْ نَذْبَحَ فَلاَ تَكُونُ مُدًى قَالَ " أَرِنْ مَا نَهَرَ ـ أَوْ أَنْهَرَ ـ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ فَكُلْ غَيْرَ السِّنِّ وَالظُّفُرِ فَإِنَّ السِّنَّ عَظْمٌ وَالظُّفُرَ مُدَى الْحَبَشَةِ ".

محمد بن سلام نے مجھ سے بیان کیا کہ عمر بن عبید طنافسی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید بن مسروق سے، سعید نے عبایہ بن رفاعہ سے، عبایہ نے اپنے دادا حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے تو اونٹوں میں سے ایک اونٹ بھاگ نکلا۔ انہوں نے کہا: تو ایک شخص نے اس کو تیر مار کر اسے ٹھہرا دیا۔ کہتے تھے۔ آپؐ نے اس وقت فرمایا: ان اونٹوں میں بھی ایسے جانور ہوتے ہیں جو وحشی ہوتے ہیں جیسے جنگلی جانوروں میں وحشی ہوتے ہیں، اس لئے جو ان میں سے تمہیں بے بس کردے اس کے ساتھ اسی طرح کرو۔ حضرت رافعؓ کہتے تھے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم لڑائیوں اور سفروں میں ہوتے ہیں اور ہم ذبح کرنا چاہتے ہیں مگر چھریاں نہیں ہوتیں؟ آپؐ نے فرمایا: دیکھو جو چیز بھی خون بہائے یا (فرمایا:) بہادے اور اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو اس کو کھاؤ مگر دانت اور ناخن نہ ہو کیونکہ دانت ہڈی ہے اور ناخن حبشیوں کی چھریاں۔

10 von 10 heute frei