کتاب 4: باب وُجُوبِ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5649
قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ (وضاح یشکری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ابووائل سے، ابووائل نے حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ سے روایت کی انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بھوکے کو کھلاؤ، بیمار کی عیادت کرو اور گرفتارِ بلا کو چھڑاؤ۔
صحیح بخاری 5650
حفص بن عمر (حوضی) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشعث بن سلیم نے مجھے خبر دی، اشعث نے کہا: میں نے معاویہ بن سوید بن مقرن سے سنا۔ معاویہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے تھے انہوں نے کہا: ہمیں رسول اللہ ﷺ نے سات باتیں کرنے کا حکم دیا اور سات سے ہی روکا۔ ہمیں سونے کی انگوٹھی، حریر اور دیباج اور استبرق پہننے اور قسی اور ریشمی زین پوش کے استعمال کرنے سے روکا اور ہمیں حکم دیا کہ ہم جنازوں کے ساتھ جائیں، بیمار کی عیادت کریں اور ہر کس و ناکس کو سلامتی کی دعا دیں۔