کتاب 5: باب عِيَادَةِ الْمُغْمَى عَلَيْهِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5651
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ مَرِضْتُ مَرَضًا فَأَتَانِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَعُودُنِي وَأَبُو بَكْرٍ وَهُمَا مَاشِيَانِ فَوَجَدَانِي أُغْمِيَ عَلَىَّ فَتَوَضَّأَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ صَبَّ وَضُوءَهُ عَلَىَّ فَأَفَقْتُ فَإِذَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ أَصْنَعُ فِي مَالِي كَيْفَ أَقْضِي فِي مَالِي فَلَمْ يُجِبْنِي بِشَىْءٍ حَتَّى نَزَلَتْ آيَةُ الْمِيرَاثِ.
عبداللہ بن محمد (مسندی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے محمد بن منکدر سے، محمد نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا۔ وہ کہتے تھے میں ایک بار بیمار ہوا تو نبی ﷺ اور حضرت ابوبکرؓ میری عیادت کے لیے پیدل تشریف لائے اور انہوں نے مجھے بے ہوش پایا۔ نبی ﷺ نے وضو کیا۔ پھر اپنے وضو کا پانی مجھ پر ڈالا اور مجھے ہوش آیا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ نبی ﷺ ہیں میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں اپنی جائیداد کے متعلق کیا (وصیت) کروں؟ میں اپنی جائیداد کے متعلق کیا فیصلہ کروں آپؐ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا تاوقتیکہ میراث کی آیت نازل ہوئی۔
10 von 10 heute frei